ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان آئینگے ، تجارت ، توانائی ، سرحدی سلامتی پر بات چیت ہو گی: دفتر خارجہ

 وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج پاکستان آئیں گے ، ایرانی صدر کے ہمراہ وزرااور دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان کا دورہ کررہا ہے ۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کے مطابق دورے کے دوران مسعود پزشکیان صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر اہم مذاکرات ہوں گے ، اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار بھی ایرانی صدر سے ملاقات کریں گے ۔ایران کے صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس  دورے میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا جائے گا اور تجارت، توانائی، سرحدی سلامتی، عوامی روابط اور علاقائی رابطہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے نئے امکانات پر غور کیا جائے گا۔دورے کے دوران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد جاری سفارتی روابط کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق صدر پزشکیان کا یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا مظہر ہے ۔ یہ دورہ خطے میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے دونوں ممالک کی وابستگی کو بھی اجاگر کرتا ہے ۔مبصرین کے مطابق اس دورے سے پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سفارتی تعاون کو مزید وسعت ملنے کی توقع ہے ، جس سے دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو سکتے ہیں۔ ایرانی صدر کے دفتر کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر حبیب اللہ عباسی کے مطابق اس دورے کا مقصد امریکا ایران ثالثی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہنا اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا ہے ۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی اسلام آباد آمد کے سلسلے میں استقبالی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں پاکستان اور ایران کے قومی پرچم آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔ سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،ریڈ زون اور اہم سرکاری عمارتوں کے اطراف خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ معزز مہمان کے استقبال کو بھرپور اور باوقار بنایا جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: 2 سالہ اذان کے اغوا کا ڈراپ سین، ملزمان والد کے قریبی نکلے

کراچی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 2 سالہ آذان کے اغوا کیس کا معمہ حل

Read More

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

پاکستان اور کینیڈا نے اہم معدنیات، قابل تجدید توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ

Read More

TECHNOLOGY

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس اداروں کی سکیورٹی کا نظام تبدیل کررہے ہیں، ماہرین

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس خاموشی سے کاروباری اداروں کے نظام میں سب سے زیادہ فعال

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.