گیمرز کا انتظار ختم ہونے کے قریب، جی ٹی اے 6 کے پری آرڈرز کی تاریخ سامنے آگئی

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو (GTA) کے نئے ورژن GTA 6 کے منتظر شائقین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی ہے، کیونکہ اس انتہائی متوقع گیم کی پیشگی فروخت کا آغاز جلد ہونے جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی گیم ساز کمپنی راک اسٹار گیمز نے اعلان کیا ہے کہ جی ٹی اے 6 کے پری آرڈرز 25 جون سے شروع کر دیے جائیں گے۔ صارفین ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے علاوہ منتخب ریٹیل اسٹورز سے بھی اس گیم کی پیشگی بکنگ کر سکیں گے۔

کمپنی نے فی الحال گیم کی قیمت کے بارے میں کوئی حتمی اعلان نہیں کیا، تاہم گیمنگ ماہرین کا اندازہ ہے کہ جی ٹی اے 6 کی قیمت تقریباً 80 امریکی ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔

راک اسٹار گیمز کے مطابق یہ گیم دو مرتبہ تاخیر کے بعد اب 19 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔ شائقین اس گیم کا طویل عرصے سے انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ یہ مشہور سیریز کے آخری بڑے گیم GTA 5 کے 13 سال سے زائد عرصے بعد سامنے آ رہا ہے۔

جی ٹی اے 5 تاریخ کے دوسرے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ویڈیو گیمز میں شامل ہے، جس کے بعد نئے ورژن سے بھی گیمنگ انڈسٹری میں نئے ریکارڈز قائم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گرینڈ تھیفٹ آٹو سیریز ماضی میں بھی تنازعات کا شکار رہی ہے۔ اس گیم پر کئی بار الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ اس میں تشدد اور جرائم پر مبنی مواد موجود ہے، جو بعض ناقدین کے مطابق کھلاڑیوں کے رویوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ تاہم دنیا بھر میں اس کے کروڑوں مداح اس کی کہانی، گیم پلے اور کھلی دنیا پر مبنی انداز کو پسند کرتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

سعد ایدھی استنبول پہنچ گئے، اسرائیلی تشدد سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

پاکستان نے انسانی حقوق کے کارکن سعد ایدھی کی رہائی کی تصدیق کی ہے، جنہیں اسرائیل کی

Read More

پنکی کیس: تھانے کی ویڈیو غائب، خواتین اہلکار کلیئر، ایس ایچ او کا کردار مشکوک

کراچی میں ہائی پروفائل انمول عرف پنکی کیس کی تفتیش میں انتہائی سنسنی خیز اور

Read More

TECHNOLOGY

رات کے اوقات میں سم کی فروخت پر پابندی عائد

پی ٹی اے(PTA) نے ریگولیٹری ضوابط پر سختی سے عملدرآمد اور غیر قانونی سموں کے

Read More

پورے ملک کے لیے ‘چیٹ جی پی ٹی پلس’ مفت کرنے کا اعلان

یورپی ملک مالٹا نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑا اور منفرد قدم اٹھاتے ہوئے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.