پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم انسان ہیں، ایران سے معاہدے میں پاکستان نے مدد کی؛ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف عظیم انسان ہیں، ایران کے ساتھ معاہدے میں پاکستان نے ہماری مدد کی۔

صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم انسان ہیں، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے درمیان اچھی ہم آہنگی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا بہت احترام کرتے ہیں۔

انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایرانیوں کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور ان لوگوں سے واقف تھےاس لیے ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں پاکستان نے بہت اچھا کردار ادا کیا۔

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سابقہ معاہدے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ 2015 میں ہونے والا جوہری معاہدہ تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی تک نئے ایرانی رہنما سے بات نہیں کی ہے مگر وہ کافی ہمت رکھتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین سے کہا وہ ایران کے تنازع سے دور رہے، ایران کے ساتھ تنازع میں شامل نہ ہونے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ذاتی طور پر چین سے کہا وہ آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل پر بہت زیادہ انحصار کے باوجود مداخلت نہ کرے اور چینی صدر شی جن پنگ نے تنازعہ سے باہر رہنے پر اتفاق کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  وہ رواں سال ترکی جائیں گے اور 2026 میں ہی کسی وقت چین کا ایک اور دورہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا چینی صدر شی جن پنگ ستمبر میں یہاں آ رہے ہیں لیکن ہم چین میں ہونے والی ایک بڑی کانفرنس کے لیے واپس جا رہے ہیں۔

اس سے قبل عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر خطاب میں کہا کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں ایران کی فوجی صلاحیتوں کو مکمل طور پر مفلوج کرنا بھی شامل ہے۔

صدر ٹرمپ ے اپنی کامیابیاں گنواتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ امریکی فوج نے محض ایک ہفتے کے اندر ایران کی پوری بحریہ، فضائیہ اور ریڈار سسٹم کو تباہ کر دیا۔ ہم نے ان کا سب کچھ مٹا کر رکھ دیا۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں ابھی مزید کم ہوں گی، تیل کی کمپنیاں مجھ سے اب تو خوش ہوجائیں۔

واضح رہے کہ مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر، ایرانی ہم منصب سمیت ثالث پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اپنے ملک میں بیٹھ کر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد آبنائے ہرمز کھل گئی اور تیل قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت، عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز خرید لیے

‏پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، عارف حبیب کنسورشیم نے پی

Read More

پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی بے نقاب، بھارتی صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا

 پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی کے پیچھے بھارتی مکروہ کردار بے نقاب گیا۔ بھارتی صحافیوں

Read More

TECHNOLOGY

استعمال شدہ موبائل اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لے لی گئی

ایف بی آر نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر اہم

Read More

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.