پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

لاہور، فیصل آباد اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں آندھی اور شدید بارش کے باعث مختلف حادثات پیش آئے، جن میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔

گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی کے بعد طوفانی بارش ہوئی، جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے جبکہ بعض علاقوں میں درخت گرنے اور بجلی کے فیڈرز ٹرپ ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

بہاولنگر میں دیوار گرنے کے باعث 3 افراد زخمی ہوئے، جبکہ چنیوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

بارش اور تیز ہواؤں کے باعث راجن پور، بورے والا اور جہانیاں سمیت مختلف علاقوں میں درخت اکھڑ گئے، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

دوسری جانب لاہور میں شدید موسم کے باعث پروازوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی اور فضائی آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پنجاب کے دیگر شہروں کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کے دوران پیش آنے والے حادثات میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

پاکستان اور کینیڈا نے اہم معدنیات، قابل تجدید توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ

Read More

ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن ویسٹ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے اہم ملاقات

کراچی: یوتھ اسپورٹس اور کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس اداروں کی سکیورٹی کا نظام تبدیل کررہے ہیں، ماہرین

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس خاموشی سے کاروباری اداروں کے نظام میں سب سے زیادہ فعال

Read More

انسانی اشارے سمجھنے والا انوکھا فون تیار، استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب دستک دے رہا ہے جہاں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.