آئی فون 18 خریداروں کے لیے بری خبر؟ ایپل نے اہم اشارہ دے دیا

دنیا بھر میں آئی فون کے شائقین ابھی آئی فون 18 سیریز کی رونمائی کا انتظار کر رہے ہیں، تاہم ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے لانچ سے قبل ہی صارفین کو ایک اہم اشارہ دے دیا ہے۔ ان کے مطابق آئندہ آنے والے آئی فونز کی قیمتیں ماضی کے ماڈلز کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہو سکتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون 18 سیریز کو متعارف کرانے میں ابھی تقریباً تین ماہ باقی ہیں، جبکہ ٹم کک ستمبر میں اپنے عہدے سے الگ ہونے والے ہیں۔ اپنے دورِ قیادت کے اختتام سے قبل انہوں نے خبردار کیا ہے کہ الیکٹرانک پرزہ جات، بالخصوص میموری چپس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث نئی مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹم کک کا کہنا تھا کہ ایپل اب تک پرزہ جات کی بڑھتی ہوئی لاگت کا بوجھ صارفین تک منتقل کرنے سے گریز کرتا رہا ہے اور کمپنی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ صارفین کو قیمتوں کے اضافے سے محفوظ رکھا جا سکے۔ تاہم ان کے بقول مارکیٹ کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور اب قیمتوں میں اضافہ تقریباً ناگزیر دکھائی دیتا ہے۔

ٹم کک نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا یا اس کی شرح کیا ہو سکتی ہے، لیکن ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سب سے زیادہ اثر آئی فون 18 سیریز پر پڑ سکتا ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق نئے ماڈلز کی قیمتیں آئی فون 17 سیریز کے مقابلے میں 200 ڈالر تک زیادہ ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایپل دنیا میں میموری چپس خریدنے والی بڑی کمپنیوں میں شامل ہے، لیکن مصنوعی ذہانت (AI) کی تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعت نے بھی ان چپس کی طلب میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ اسی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سپلائی پر دباؤ اور قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی فون 18 پرو میں استعمال ہونے والی میموری اور اسٹوریج سے متعلق پرزہ جات کی لاگت، آئی فون 17 پرو کے مقابلے میں تقریباً 150 ڈالر زیادہ ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایپل کے لیے پرانی قیمتیں برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو آئی فون 18 سیریز نہ صرف نئے فیچرز بلکہ اپنی بلند قیمتوں کی وجہ سے بھی خبروں کا مرکز بن سکتی ہے، جبکہ صارفین کو خریداری سے قبل اپنی جیب پر اضافی بوجھ کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

Share On Social Media

KARACHI

تین روزہ 18 ویں “سرتیوں سنگ” دستکاری نمائش کراچی میں کامیابی سے اختتام پذیر

سندھ کے 15 اضلاع کی دیہی خواتین کے ہاتھوں کی بنائی ہوئی سندھی دستکاریوں کی

Read More

کراچی؛ صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں مغوی پاکستانیوں کے اہل خانہ کا احتجاج

صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے پاکستانیوں کے اہل خانہ نے وزارت خارجہ

Read More

TECHNOLOGY

کلاڈ، چیٹ جی پی ٹی، گروک اور مائیکروسافٹ کی سروسز میں تعطل، بحالی شروع

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کی مختلف خدمات اور مائیکروسافٹ کی ای میل سروسز کو

Read More

فحش مواد کے ذریعے بینک اکاؤنٹس خالی کرنے والی اینڈرائیڈ ایپس، صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت

دنیا میں معاشی فراڈ اور سائبر حملوں کے لیے ایڈلٹ کانٹینٹ (فحش مواد) کے نام

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.