تیل کی عالمی قیمتوں میں بڑی کمی، پاکستان میں بھی آج اعلان ہونیکا امکان

ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی، برینٹ خام تیل کی قیمت 2.5فیصد کمی کے ساتھ 77.55 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.8فیصد کمی کے ساتھ 74.67 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جبکہ پاکستان میں بھی آج پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان ہونے کا امکان ہے ۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی سفارتی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں ،بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے ، پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائیگا۔

ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر پٹرولیم نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام تک منتقل کیا جائے ، اس مقصد کیلئے حکومت نے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی جو قیمتوں کے تعین کیلئے شفاف ہفتہ وار فارمولا مرتب کرے گی،اس فارمولا کو تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی،خطے میں کشیدگی کے باوجود حکومت نے ذمہ داری کے ساتھ ملک میں تیل کی سپلائی چین کو بغیر کسی بڑی رکاوٹ کے برقرار رکھا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں حکومت پاکستان اپنی توانائی سلامتی کی حکمت عملی کا بھی ازسرِ نو جائزہ لے رہی ہے اور آنے والے مہینوں میں ریاستی مفادات کے تحفظ اور توانائی کے محفوظ مستقبل کیلئے متعدد اقدامات متعارف کرائے جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات کے پیش نظر ملک میں 20 جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر پٹرولیم کو 7 مارچ کو کئے گئے اضافے کا ازالہ کرنے کی ہدایت کر دی ،جس کے بعد حکومت کی جانب سے 55 روپے لٹر سے زائد کمی کا راستہ نکالنے کی کوشش جاری ہے ۔واضح رہے عرب لائٹ خام تیل ایک ہفتے میں 16ڈالر کم ہو کر 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔دوسری جانب آئل کمپنیوں میں ممکنہ کمی پر ہلچل شروع ہوگئی جس پر یکمشت کمی رکوانے کیلئے لابنگ شروع کر دی گئی، بعض کمپنیاں 55روپے یکمشت کمی کی بجائے مرحلہ وار قیمتیں کم کروانے کیلئے کوشاں ہیں،پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا بینچ مارک عرب لائٹ خام تیل ہے ۔

Share On Social Media

KARACHI

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے

Read More

کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش، تحقیقات تیز، کے ٹو ایئر ویز کا آفس سیل

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے شارجہ سے کراچی آنے والے کارگو طیارے کے

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.