’اسلام آباد امن معاہدہ‘ کے خیرمقدمی بینرز، پاکستان کے سفارتی کردار کو خراجِ تحسین

پاکستان کے دارالحکومت میں امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی سے طے پانے والے معاہدے کے بعد ’اسلام آباد امن معاہدہ‘ کے عنوان سے بینرز آویزاں کر دیے گئے، جن میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر شامل ہیں۔

اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے خیرمقدم میں مختلف مقامات پر بینرز اور بل بورڈز آویزاں کر دیے گئے ہیں، جن پر ’اسلام آباد پیس ڈیل‘ (اسلام آباد امن معاہدہ) کے الفاظ درج ہیں۔

عرب نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی سڑکوں پر لگائے گئے ان بل بورڈز پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر نمایاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کیا اور مذاکرات کی میزبانی کی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران نے بدھ کو ایک معاہدے پر اتفاق کیا، جس کے نتیجے میں 110 روز سے جاری کشیدگی کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار ہوئی۔

اسلام آباد کے شہریوں نے اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔ ایک شہری میہوش علی نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور امن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آبنائے ہرمز کی بحالی سے عالمی تجارت اور معاشی حالات میں بہتری آئے گی۔

ایک اور شہری اعظم شہزاد نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کو اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان، حکومت پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سفارتی کامیابی پر پاکستانی عوام کو فخر ہے اور یہ پاکستان کے عالمی سطح پر امن کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

عوام دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز

)ناردرن بائی پاس پر قائم 'عوام دوست مویشی منڈی' میں عیدِ قربان کی گہما گہمی

Read More

ایف پی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کو مسترد کر دیا

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے

Read More

TECHNOLOGY

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

ایپل کا بڑا فیصلہ، آئی فون 18 مرحلہ وار لانچ ہوگا

ایپل اپنے آنے والے اسمارٹ فون ‘آئی فون 18’ کی لانچنگ کو 2 مختلف مراحل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.