کینیڈا کی فضایئں،”نیاگرا”کی قُربت اور ڈاکٹرجمیل جالبی کی97ویں سالگرہ

سابق وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹرجمیل جالبی کی یاد میں ان کی 97ویں سالگرہ اربابِ قلم کے تعاون سے کینیڈا میں منائی گئی – اس موقع پر ان کی کتاب”افکارِ جالبی” کی تقریب مُنعقد ہوئی جس میں نامورشخصیات اُردوُ سائنیس بوُرڈ کےسابق چیئرمین ڈاکٹرخالداقبال یاسر، پروُفیسرڈاکٹر رفیع، مُصطفیٰ، بیگم و مُنیرسامی،اسلامیہ کالج کے پرنسپل،مُحمد رفیع، بیگم و ابرارحسن، ڈاکٹرشمیم آذر “اربابِ قلم”کے فیصل عظیم،شاعر و ادیب اظہرانور،مُحسن اظہر، ریسرچ انسٹیٹیوُٹ لائبریری کی “کوآرڈینیٹر پبلیکیشن اینڈ میڈیا گُلنازمحموُد نے شرکت کی-


دوران تقریب قیصرمسعُودجعفری فیصل عظیم،مسزابرارحسن،مُحمد رفیع،رفیع مُصطفیٰ،مُنیرسامی پسرِخواجہ آشکار حُسین، ڈاکٹرخالداقبال یاسر، ڈاکٹرشمیم آذر نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ نیک اور صُالح اوُلادیں اپنے آباؤ اجداد کو ان کے مرنے کے بعد بھی زندہ رکھتی ہیں اور اُن کے ادبی کارناموں کو بھی ہمیشہ کے لئے محفوظ رکھتی ہیں جس طرح ڈاکٹر خاورجمیل نے اپنے مرحوُم والد “ڈاکٹرجمیل جالبی” کے نام کو زندہ رکھنے کے لیے اپنے والدِ مرحوُم سابق “وائس چانسلر جامعہ کراچی، ڈاکٹرجمیل جالبی کی یاد میں،”ڈاکٹرجمیل جالبی ریسرچ لائبریری” قائم کی جہاں ریسرچ کے متلاشی آتے ہیں،اورعلم کے بہتے چشمہ سے فیضیاب ہوتے ہیں-
کینیڈا کے شہر ہملٹن میں علمی و ادبی ادارہ اربابِ قلم کے ڈائریکٹر فیصل عظیم کے تعا ون سے 13 جوُن،2026، کو مرحوم جمیل جالبی کی 97 ویں سالگرہ کا انعقاد ہوا ، کیک کاٹا گیا اور ان کی کتاب “افکارِ جالبی” کی رونمائی کی گئی – شُرکاۓ محفل نے کراچی کے ساتھ ساتھ، کینیڈا میں بھی
اس تقریب کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ، ڈاکٹر جمیل جالبی کی ہر جہت پر کُھل کر بات کی اور اُنکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوۓ اُنکے بیٹے ڈاکٹر خاور جمیل کو “افکارِ جالبی” کے اجراء پر دلی مُبارکباد پیش کی- شُرکاء نے ڈاکٹرجمیل جالبی کی اُردو سے مُحبت اورعقیدت کا ذکر کرتے ہوۓ کہا کہ ڈاکٹر جمیل جالبی کی یہ خواہش تھی کہ اُردو کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلایا جاۓ، ڈاکٹرخالداقبال یاسر نے تقریر کرتے ہوۓ مغفرت کی دعُا کروا ئی کوآرڈینیٹر گُلناز محمود نے تمام شرکائے تقریب کاشُکریہ ادا کرتے ہوۓ ڈاکٹرجمیل جالبی کی 97ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور مہمانوں کی تواضع عشایئہ سے کی ا ور ایک ایک کتاب بطور تُحفہ پیش کی- اربابِ قلم کے فیصل عظیم کو “اُردوُلُغت” کی ضخیم حصّہ اوّل پیش کی گئی-

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، خرم شہزاد

پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ جاری ہے

Read More

وزیر اعلیٰ سندھ آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج بدھ کوسندھ کے نئے  مالی سال بجٹ 2026.2027

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 خریداروں کے لیے بری خبر؟ ایپل نے اہم اشارہ دے دیا

دنیا بھر میں آئی فون کے شائقین ابھی آئی فون 18 سیریز کی رونمائی کا

Read More

پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.