پاکستان مسلم لیگ (ن) مائنارٹی ونگ کے ہیڈ اور پاکستان کرسچن الائنس یونین کے صدر جان قادر کی سفیرِ پاکستان عمان سے اہم ملاقات

مسقط، عمان. پاکستان مسلم لیگ (ن) مائنارٹی ونگ کے ہیڈ، پاکستان کرسچن الائنس یونین کے صدر اور بنات ٹی وی کے سربراہ جان قادر نے معروف سماجی رہنما یونس بٹی کے ہمراہ عمان میں پاکستان کے سفیر عزت مآب سید نوید صفدر بخاری سے ایک اہم ملاقات کی۔


ملاقات کے دوران جان قادر نے سفیرِ پاکستان کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات، عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی اور عمان میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سفیرِ پاکستان کی قیادت میں سفارت خانہ پاکستانی عوام کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
اس موقع پر جان قادر نے سفیرِ پاکستان سے درخواست کی کہ حکومتِ پاکستان سے رابطہ کرکے ان پاکستانی خواتین و حضرات کی رہائی یا سزاؤں میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں جو مختلف مقدمات کے تحت عمان کی جیلوں میں قید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان قیدیوں کے اہلِ خانہ شدید مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ ان میں سے بہت سے افراد اپنے خاندانوں کے واحد کفیل تھے۔ اس لیے حکومتِ پاکستان عمانی حکومت کے ساتھ سفارتی سطح پر بات چیت کرکے ان کی رہائی یا سزاؤں میں نرمی کے امکانات پر غور کرے۔اس ملاقات میں سفارت خانے کے مشیر عبدالمنان اور کونسلر لیاقت علی بھی شریک تھے۔آخر میں جان قادر نے سفیرِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت دیا اور کمیونٹی کے مسائل کو توجہ سے سنا۔ اس موقع پر سفیرِ پاکستان کو مختلف کمیونٹی پروگرامز میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی، جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کرنے کا اظہار کیا۔
سفیرِ پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو مذہب، فرقے یا برادری سے بالاتر ہو کر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ خواہ کوئی مسلمان ہو، مسیحی، ہندو یا سکھ، سب پاکستانی ہیں اور سب کو مل کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہیے۔
ملاقات کے اختتام پر پاکستان، حکومتِ پاکستان، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور افواجِ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے دعا کی کہ پاکستان ہمیشہ ترقی کرتا رہے اور دنیا میں عزت و وقار کے ساتھ اپنا مقام برقرار رکھے.

Share On Social Media

KARACHI

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی

کراچی کے علاقے ملیر شاہ لطیف ٹاؤن میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور

Read More

سانحہ گُل پلازہ: جوڈیشل کمیشن کی لواحقین سے ملاقات، ہر بیان کرب ناک

سانحۂ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے پہلی سماعت کے موقع

Read More

TECHNOLOGY

گوگل میپس کی 5 زبردست ٹرکس جو آپ کا سفر آسان بنا دیں گی

آج کے دور میں جب بھی ہم کسی نئے شہر یا نامعلوم مقام پر جانے

Read More

ایپل نے سستا ترین آئی فون ’17 ای‘ متعارف کرا دیا، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور کمپنی ’ایپل‘ نے پیر کے روز اپنے نئے اور سستے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.