پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، خرم شہزاد

پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور حکومتی حکام کے مطابق یہ شعبہ ملکی معیشت میں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں توقع ظاہر کی کہ رواں مالی سال کے دوران یہ برآمدات ساڑھے 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 12 جون کو پارلیمنٹ میں مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ٹی برآمدات کے 4.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ ایک سال میں تقریباً 10 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت  یا اے آئی کی مہارتوں کی تربیت دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر سالانہ 20 فیصد سے زائد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے اور یہ شعبہ برآمدات میں سب سے تیزی سے بڑھنے والے شعبوں میں شامل ہے۔ حکومت نے قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کی منظوری دی ہے جبکہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ کے تحت ڈیجیٹل تبدیلی کا قانونی فریم ورک بھی قائم کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نیشنل ڈیجیٹل آئی ڈی، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور اوپن ڈیٹا ایکوسسٹم جیسے منصوبے بھی شروع کیے جا چکے ہیں جبکہ مرکزی حکومت، عدلیہ اور پارلیمان بھی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے گزر رہے ہیں جس کا مقصد ریاست اور شہری کے درمیان تعلق کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

بھارت نے چھیڑا تو انجام دیکھ لیا، مودی آج تک منہ چھپاتا پھر رہا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نمائش چورنگی پر نجی این جی او کی جانب

Read More

نادرا نے کراچی کی اہم برانچ میں خدمات عارضی طور پر معطل کر دیں

نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اپنی

Read More

TECHNOLOGY

چیٹ جی پی ٹی کی تیز رفتار ترقی کے پیچھے مالی خطرات؟ سرمایہ کاروں میں تشویش

چیٹ جی پی ٹی کی غیر معمولی مقبولیت نے جہاں ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی

Read More

چینی اے آئی ایپ سیڈانس نے ہالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

لاس اینجلس: چینی ٹیکنالوجی فرم بائٹ ڈانس کی نئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایپ سیڈانس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.