برطانوی پارلیمنٹ بھی پاکستان کی سفارتی کامیابی کی معترف، ہاؤس آف لارڈز میں امن کیلئے کردار پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
برطانوی پارلیمنٹ میں امریکہ ایران جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کی تعریف کی ہے، برطانوی پارلیمنٹ کے ہاؤس آف لارڈز میں بحث کے دوران امن کی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری کردار اور وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔
متعدد اراکین نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی، لارڈ احمد آف ومبلڈن نے پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، اور کہا کہ مجھے یقین ہے ایوان میں موجود وزیر اور تمام اراکین پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بہت بہت شکریہ اور قطر کا بھی شکریہ جن کی مؤثر معاونت کی وجہ سے ہم اس مقام تک پہنچے، لارڈ احمد آف ومبلڈن نے اردو زبان میں کہا پاکستان کا بہت بہت شکریہ ۔





































