ڈیپ فیک اور وائس کلوننگ کرنے والوں کی اب خیر نہیں، فنکاروں کے تحفظ کے لیے تاریخی قانون تیار

پنجاب حکومت نے صوبے میں فنکاروں کی ڈیجیٹل شناخت، آواز اور چہرے کے تحفظ کے لیے ایک انتہائی اہم اور تاریخی قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ’پنجاب پرفارمرز ڈیجیٹل شناخت اور مصنوعی ذہانت تحفظ ایکٹ 2026 کا باقاعدہ مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل شناخت اب قانونی ملکیت

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت کسی بھی فنکار کی آواز، چہرہ اور دیگر ڈیجیٹل علامات کو قانونی طور پر اس کی ’محفوظ ملکیت‘ قرار دیا جائے گا۔ قانون نافذ ہونے کے بعد مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے کسی بھی فنکار کی آواز یا چہرے کا غیر مجاز (بغیر اجازت) استعمال مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔

تحریری اجازت اور ’ڈسکلیمر‘ لازمی قرار

بل کے مطابق کسی بھی اے آئی پرفارمنس، وائس کلوننگ یا ڈیجیٹل نقل کے استعمال سے قبل متعلقہ فنکار کی واضح، تحریری اور مخصوص اجازت لینا قانونی طور پر لازمی ہوگا۔

اس کے علاوہ ایسے ہر مواد میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کا واضح ’ڈسکلیمر‘ دینا بھی ضروری ہوگا تاکہ دیکھنے اور سننے والوں کو معلوم ہو سکے کہ یہ مواد اے آئی سے تیار شدہ ہے۔

بغیر اجازت استعمال پر سخت سزائیں اور جرمانے

مجوزہ قانون میں وائس کلوننگ، ڈیپ فیک ٹیکنالوجی اور اے آئی کے ذریعے جعلی توثیق یا سیاسی پیغامات کے پھیلاؤ پر سخت سزاؤں کی تجویز دی گئی ہے۔ بل کے تحت فنکار کی مرضی کے بغیر اس کی اے آئی نقل تیار کرنے یا استعمال کرنے پر ’3 سال قید‘ اور ’کروڑوں روپے جرمانے‘ کی سزا دی جا سکے گی۔

ڈیجیٹل رائٹس رجسٹری کا قیام اور معاوضہ

بل میں فنکاروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا ریگولیٹری نظام اور ’ڈیجیٹل رائٹس رجسٹری‘ قائم کرنے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔ اب کسی بھی قسم کی اے آئی پرفارمنس کے لیے فنکار کے ساتھ باقاعدہ قانونی معاہدہ کرنا ہوگا اور اس کے لیے الگ سے معاوضہ ادا کرنا لازمی ہوگا۔

کم عمر اور مرحوم فنکاروں کے لیے خصوصی تحفظ

مجوزہ قانون میں معاشرے کے تمام طبقات کا خیال رکھا گیا ہے،18 سال سے کم عمر فنکاروں کے لیے خصوصی قانونی تحفظ متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت والدین یا سرپرست کی رضامندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

دنیا سے رخصت ہو جانے والے فنکاروں کی ڈیجیٹل شناخت اور حقوق کو ان کی وفات کے بعد ’25 سال تک‘ قانونی طور پر تحفظ حاصل رہے گا، تاکہ ان کے کام کا غلط استعمال نہ ہو سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، کال سینٹر پر چھاپہ، عالمی آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 40 سے زائد افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہر قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں کارروائی

Read More

آپریشن معرکۂ حق کے 72 گھنٹے

پاکستان کی تاریخ میں کچھ لمحے ایسے گزرے ہیں جو پوری قوم کے لیے آزمائش

Read More

TECHNOLOGY

پاکستان میں موبائل فون مزید مہنگے، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،

Read More

جعلسازی کی نئی مہم، 30 ہزار اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف!

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ویتنام سے آپریٹ کی جانے والی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.