محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 26 جون کو ہوگا

رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں ماہ محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا جبکہ وزارت مذہبی امور نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہِ محرم الحرام1448ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس بادشاہی مسجد لاہور میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران کے ساتھ محکمہ موسمیات، تکنیکی معاونت کیلیے سپارکو کے نمائندگان بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر کہا کہ ملک بھر میں کہیں سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام 1448 ہجری 17 جون بروز بدھ جبکہ یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ ہوگا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن کو برقرار رکھنے کےلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اسلام ہمیں اتحاد کا درس دیتا ہے۔ عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ہمارے نبی نے فرمایا حسن اور حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہیں، ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے کسی کی دل آزاری سے بچنا چاہیے۔

بعد ازاں وزارت مذہبی امور نے محرم الحرام کے آغاز سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے مطابق ملک بھر میں یکم محرم 17 جون بروز بدھ کو ہوگی۔

Share On Social Media

KARACHI

مذمت کرنے کے بجائے کھل کر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ لپیٹ

Read More

آپریشن غضب للحق میں 274 طالبان مارے گئے، ہمارے 12 جوان شہید ہوئے: ترجمان پاک فوج

پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق

Read More

TECHNOLOGY

مائیکروسوفٹ کا ہنگامی اپڈیٹ: ونڈوز 11 میں کنیکٹیویٹی کا مسئلہ حل

مائیکروسافٹ نے مائیکروسوفٹ ونڈوز 11 کے صارفین کے لیے ایک ہنگامی اپڈیٹ جاری کر دیا

Read More

آئی فون صارفین ہوشیار! جدید اسپائی ویئر کا انکشاف

ماہرین نے ایک نہایت طاقتور اسپائی ویئر کی نشاند ہی کی ہے جو ممکنہ طور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.