فیفا ورلڈ کپ 2026:  میٹا نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

میٹا نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے انسٹاگرام، واٹس ایپ، فیس بک، میسنجر اور تھریڈز کے لیے نئے اور انٹرایکٹو فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان فیچرز کا مقصد شائقین کو میچز کے دوران بہتر تجربہ فراہم کرنا اور آن لائن تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

میٹا مختلف قومی ٹیموں، کھلاڑیوں، کمنٹیٹرز، کنٹینٹ کریئیٹرز اور براڈکاسٹرز کے تعاون سے ورلڈ کپ سے متعلق مواد فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ جعلی ٹکٹوں اور آن لائن دھوکے بازوں سے بچاؤ کے لیے اینٹی اسکیم اقدامات، ٹکٹ سرچ ریمائنڈرز اور بدسلوکی کے خلاف نئے ٹولز بھی متعارف کرائے جارہے ہیں۔

فیس بک پر فٹبال موڈ متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین خصوصی ری ایکشنز اور ورلڈ کپ تھیم والے فیچرز استعمال کر سکیں گے۔ شائقین اپنی پسندیدہ قومی ٹیم کی جرسی ورچوئل طور پر پہن کر اسے پروفائل تصویر، اسٹوری یا پوسٹ کے طور پر بھی شیئر کرسکیں گے۔

انسٹاگرام پر خصوصی سرچ فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو شائقین کو ریئل ٹائم ریلز، اسٹوریز اور پوسٹس تک رسائی دے گا، جبکہ ڈائریکٹ میسجز میں نیا گول وائس ایفیکٹ بھی شامل کیا گیا ہے جو خصوصی اینیمیشن ظاہر کرے گا۔

تھریڈز میں لائیو چیٹس کی سہولت فراہم کی جائے گی جہاں شائقین میچز کے دوران اور بعد میں حقیقی وقت میں گفتگو کر سکیں گے۔ سابق فٹبالرز بھی ٹورنامنٹ کے دوران خصوصی لائیو سیشنز کی میزبانی کریں گے۔

واٹس ایپ پر کے اشتراک سے فٹبال ایموجی کو ورلڈ کپ کے آفیشل میچ بال کے انداز میں تبدیل کیا گیا ہے، جبکہ ویڈیو کالز کے لیے فٹبال تھیم والے فلٹرز اور خصوصی اسٹیکرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

میسنجر میں صارفین گروپ چیٹس کے اندر میچ ہائی لائٹس اور لائیو اپ ڈیٹس حاصل کر سکیں گے، جس سے شائقین حقیقی وقت میں میچ کی صورتحال سے باخبر رہیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی عدالت کا بھارت کو اہم حکم

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم اپنے پن بجلی منصوبوں سے

Read More

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان

سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

چاند پر قبضے کی دوڑ، چین کی ڈیڈ لائن کے بعد خلائی مقابلہ مزید تیز

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اور ارب پتی کاروباری شخصیت جیف بیزوس کے درمیان

Read More

کیا جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کا گمنام بانی تھا؟ خفیہ ای میلز نے تہلکہ مچا دیا

سوشل میڈیا پر گردش کرتی کچھ خفیہ ای میلز نے ایک بار پھر یہ بحث

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.