پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے ویمن ونگ کا کامیاب افتتاحی نیٹ ورکنگ ایونٹ

دبئی, پاکستان بزنس کونسل شارجہ (PBCS) کے ویمن ونگ نے کافی لیب، پورٹ راشد، دبئی میں دی وژنری ویمن آف دی ایمریٹس (VWE) کے تحت اپنا پہلا کامیاب نیٹ ورکنگ ایونٹ منعقد کیا، جس کی قیادت ویمن ونگ کی صدر ڈاکٹر نور الصباح نے کی۔


اس تقریب میں متحدہ عرب امارات بھر سے کاروباری خواتین، پیشہ ور افراد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ شرکاء کو ایک دوسرے سے رابطے، تجربات کے تبادلے اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کیے گئے۔
تقریب کی خاص بات مہمان مقررین ڈاکٹر انجیلا تھامس اور سعیدہ ریاض کے معلوماتی اور حوصلہ افزا سیشنز تھے، جنہوں نے کاروباری ترقی، ذاتی اعتماد اور پیشہ ورانہ کامیابی کے حوالے سے قیمتی رہنمائی فراہم کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نور الصباح نے خواتین کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم کی ضرورت پر زور دیا، جہاں وہ ایک دوسرے سے جڑ سکیں، سیکھ سکیں اور ترقی کے نئے مواقع حاصل کر سکیں۔شرکاء نے تقریب کو بے حد سراہا اور اسے خواتین کے لیے ایک مثبت اور مؤثر اقدام قرار دیا۔ یہ کامیاب آغاز پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے ویمن ونگ کی آئندہ سرگرمیوں اور پروگرامز کی بنیاد ثابت ہوگا، جن کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں کاروبار و قیادت کے میدان میں مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

یونیورسٹی روڈ سے متاثرہ شہریوں سے وزیراعلیٰ کی معذرت کام تیز کرنے کی ضمانت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ کے تعمیری کام میں تاخیر کی

Read More

کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 تا 50 فیصد کمی

 کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

پاس ورڈ کو خیرباد کہیں اور پاس کیز اپنائیں، اب یہ کیا معاملہ ہے؟

برطانیہ کے سائبر سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ جہاں ممکن ہو

Read More

ایلون مسک کی ‘اسپیس ایکس’ کا پاکستانی نژاد انٹرپرینیور کی کمپنی سے 60 ارب ڈالر کا معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے ذریعے کمپیوٹر کوڈ لکھنے والی کمپنی ”کرسر“ نے ایک بڑی پیش رفت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.