فیفا ورلڈ کپ کی دھماکے دار شروعات: پرفارمنسز، وقت اور لائیو اسٹریم کی مکمل تفصیلات

2026 کا فیفا ورلڈ کپ اپنی تاریخ میں پہلی بار ایک منفرد انداز میں شروع ہونے جا رہا ہے، جہاں شمالی امریکہ کے تین ممالک امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں بیک وقت افتتاحی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ورلڈ کپ کو تین میزبان ممالک میں ایک ساتھ شروع کیا جا رہا ہے، جسے فٹبال کی تاریخ کے سب سے بڑے ایونٹس میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

اس بار کینیڈا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، جبکہ امریکہ 1994 اور میکسیکو 1970 اور 1986 میں پہلے بھی اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کر چکے ہیں۔ تینوں ممالک مل کر اس بڑے ایونٹ کا آغاز کریں گے۔

2026 کا ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہوگا جس میں ریکارڈ 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ مقابلے 16 مختلف میزبان شہروں میں ہوں گے۔ عالمی میلہ 11 جون کو میکسیکو میں پہلے میچ سے شروع ہو کر 19 جولائی کو نیویارک میں فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

افتتاحی تقریبات تینوں ممالک میں ایک مشترکہ تھیم کے تحت منعقد ہوں گی، جس کا مقصد میزبان ممالک کو جوڑنا اور فٹبال کے ذریعے عالمی اتحاد کا پیغام دینا ہے۔ ہر تقریب کا آغاز متعلقہ میزبان ملک کے افتتاحی میچ سے 90 منٹ پہلے ہوگا۔

تقریبات کی پروڈکشن معروف کری ایٹو ڈائریکٹر مارکو بالیچ کر رہے ہیں، جو اس سے قبل اولمپکس سمیت کئی بڑے بین الاقوامی ایونٹس کی افتتاحی تقریبات تیار کر چکے ہیں۔ اگرچہ ہر ملک کی تقریب کا انداز مختلف ہوگا، لیکن تینوں شوز ایک ہی مرکزی خیال سے جڑے ہوں گے، جو فٹبال کی وہ طاقت ہے جو سرحدوں سے ماورا ہو کر لوگوں کو جوڑتی ہے۔

ہر میزبان ملک اپنی ثقافت کو منفرد انداز میں پیش کرے گا۔ کینیڈا میں مختلف ثقافتوں کے امتزاج کو ”کلچرل موزائیک“ کے طور پر دکھایا جائے گا، میکسیکو میں روایتی آرٹ ”پاپیل پیکادو“ پیش ہوگا، جبکہ امریکہ میں جدید اور روشن انداز کو نمایاں کیا جائے گا جسے ”چمکدار اور شاندار اسٹیج شو“ کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مہنگائی کم یا عوام کیلئے نیا جھٹکا؟ ٹماٹر، پیاز اور آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی

Read More

کراچی میں راستہ نہ دینے پر فیملی کے ساتھ سرعام بدسلوکی کے واقعے کا ڈراپ سین

کراچی کے علاقے فیروز آباد میں بگڑے امیر زادے جوڑے کی جانب سے کار سوار

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب میں اے آئی سرچ فیچر متعارف

 گوگل نے اپنی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کو مزید وسعت دیتے ہوئے یوٹیوب کے لیے ایک

Read More

گوگل نے اپنے نئے ایپ آئیکونز متعارف کرا دیے

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے نئے، ری ڈیزائن کیے گئے اور کچھ حد تک منفرد نظر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.