صحت بخش غذا کھانے کے لیے خود کو دھوکا دینے کے چند آسان طریقے

ماہرین غذائیت اور رویہ جاتی سائنس کے مطابق صحت مند غذا اختیار کرنا صرف قوتِ ارادی کا معاملہ نہیں بلکہ ماحول، آوازوں، رنگوں اور پیشکش جیسے عوامل بھی ہماری غذائی عادات پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔

نئی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ چند سادہ نفسیاتی اور حسی تدابیر اپنا کر لوگ نسبتاً کم کیلوریز استعمال کرتے ہوئے زیادہ متوازن خوراک کھا سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پلیٹ میں رنگ برنگی سبزیاں اور پتوں والی غذائیں شامل کرنے سے کھانا زیادہ تازہ اور دلکش محسوس ہوتا ہے جس کے نتیجے میں لوگ صحت مند انتخاب کی طرف مائل ہوتے ہیں۔

اسی طرح آہستہ رفتار موسیقی سننے سے کھانے کی رفتار کم ہو جاتی ہے اور چونکہ آہستہ کھانے والے افراد عموماً کم کیلوریز استعمال کرتے ہیں اس لیے یہ عادت وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مختلف آوازیں کھانے کے ذائقے کے احساس کو متاثر کرتی ہیں۔ بلند سُر مٹھاس کا احساس بڑھاتے ہیں جبکہ گہرے سُر کڑواہٹ کو نمایاں کر سکتے ہیں۔

ماہرین موبائل فون، ٹی وی اور دیگر توجہ بٹانے والی چیزوں سے دور رہ کر کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ توجہ کے ساتھ کھانے والے افراد عموماً کم مقدار میں خوراک استعمال کرتے ہیں۔ قدرتی آوازیں، جیسے پرندوں کی چہچہاہٹ یا بارش کی آواز نہ صرف ذہنی سکون فراہم کرتی ہیں بلکہ زیادہ پائیدار اور صحت بخش غذائی انتخاب کی طرف بھی راغب کر سکتی ہیں۔

غذائیت کے شعبے کی تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ پلیٹ کا حجم برقرار رکھتے ہوئے کیلوریز کم کی جا سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر کھانوں میں پالک، گوبھی یا دیگر سبزیوں کا پیسٹ شامل کر کے ان کی توانائی کی کثافت (کیلوریز) کم کی جا سکتی ہے جبکہ کھانے کی مقدار اور پیٹ بھرنے کا احساس تقریباً ویسا ہی رہتا ہے۔ اس طریقے سے لوگ بغیر بھوک محسوس کیے کم کیلوریز استعمال کر سکتے ہیں۔

ماہرین ایک اور دلچسپ رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں جسے ’ڈیزرٹ اسٹمک ایفیکٹ‘ کہا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق انسان اکثر مکمل پیٹ بھر جانے کے باوجود صرف میٹھا دیکھ کر اسے کھانے کی خواہش محسوس کرنے لگتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری غذائی پسند اور بھوک صرف جسمانی ضرورت سے نہیں بلکہ بصری، سمعی اور نفسیاتی محرکات سے بھی متاثر ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں ان سادہ مگر مؤثر تدابیر کو اپنائیں تو صحت مند غذا کا انتخاب نسبتاً آسان بنایا جا سکتا ہے اور طویل مدت میں بہتر جسمانی صحت حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

اے آئی پاور روبوٹس کیا کیا کام کرسکتے ہیں؟ حیرت انگیز رپورٹ

اے آئی پاور روبوٹس زمینی اور فضائی سفر کے طریقوں کو بدل سکتے ہیں، یہ

Read More

واٹس ایپ ویب پر بڑی مشکل آسان، نئے فیچرز متعارف

واٹس ایپ ویب ایک اہم اپ ڈیٹ کی تیاری کر رہا ہے، جس کے تحت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.