پاکستان کا عالمی ای گیمنگ پر بھی راج، ‘فور تھرائیوز’ نے ’پب جی‘ ورلڈ اوپن جیت کر تاریخ رقم کردی

پاکستان کی معروف ای اسپورٹس ٹیم ‘فور تھرائیوز ای اسپورٹس’ نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقدہ پب جی موبائل ورلڈ اوپن (پی ایم جی او) 2026 سیزن ون کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کر کے ملک کے لیے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی اس ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر سے آنے والی صفِ اول کی ٹیموں کو شکست دی اور ’قومی چیمپیئن‘ سے ’عالمی سطح پر چیمپیئن‘ بننے کا خواب حقیقت میں بدل دیا۔

گرینڈ فائنل میں سنسنی خیز برتری اور گنیز ورلڈ ریکارڈ

پاکستان کی ‘فور تھرائیوز ای سپورٹس’ نے گرینڈ فائنل میں مجموعی طور پر 122 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم نے فائنل مرحلے میں 3 ’چکن ڈنرز‘ جیتے جبکہ 77 ’ایلیمینیشنز‘ کے ساتھ اپنی برتری پر مہر ثبت کی۔

یہ ٹورنامنٹ موبائل گیمنگ کی تاریخ کے سب سے بڑے مقابلوں میں شمار کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے 12 لاکھ سے زیادہ کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی تھی۔

اس غیر معمولی شرکت کے باعث ایونٹ کا نام ’گنیز ورلڈ ریکارڈ‘ میں بھی درج ہوا، جس کا بنیادی اعزاز فاتح ٹیم ‘فور تھرائیوز ایسپورٹس’ کے حصے میں آیا۔

انعامی رقم اور آئندہ کے بڑے اہداف

عالمی چیمپیئن بننے پر پاکستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے مجموعی 5 لاکھ ڈالر کے انعامی فنڈ میں سے 62 ہزار 500 ڈالر (تقریباً پونے دو کروڑ پاکستانی روپے) کی انعامی رقم دی گئی۔

اس تاریخی کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم نے آئندہ ہونے والے ’ای اسپورٹس ورلڈ کپ‘کے لیے بھی براہِ راست کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں وہ دنیا کی بہترین ای اسپورٹس ٹیموں کے خلاف میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ یہ کامیابی پاکستان کی گیمنگ کمیونٹی کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی نوجوان عالمی سطح پر مسابقتی گیمنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ ‘فور تھرائیوز ای اسپورٹس’ کے کھلاڑی مستقبل میں ہونے والے بڑے بین الاقوامی مقابلوں، بشمول ‘ایشین گیمز 2026’ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

عالمی مقابلے میں 32 ٹیموں کی شرکت

پی ایم جی او 2026 سیزن ون میں دنیا کے مختلف خطوں سے 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ گروپ مرحلے اور سروائیول مرحلے کے سخت مقابلوں کے بعد 16 بہترین ٹیموں نے گرینڈ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جہاں عالمی چیمپیئن شپ کے لیے سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

 یہ ایونٹ سال 2026 کا پہلا بڑا بین الاقوامی پب جی موبائل ٹورنامنٹ تھا، جس میں ایشیا، یورپ، جنوبی امریکا اور دیگر خطوں کی صفِ اول کی ٹیموں نے شرکت کی۔

پاکستانی ٹیم کی یہ تاریخی کامیابی نہ صرف ملک کے لیے فخر کا باعث بنی ہے بلکہ عالمی ای سپورٹس منظرنامے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو بھی نمایاں کرتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

حکیم سعید سے امجد صابری قتل اور بلدیہ فیکٹری تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، سربراہ ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے

Read More

آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی کی تجویز زیر غور، مہتاب حیدر

وفاقی حکومت آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرے گی جس میں تنخواہ دار

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ نے کاروباری چیٹس کو خودکار بنانے کے لیے جدید ترین اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے کاروباری صارفین کے لیے ایک

Read More

حکومت کا 10 لاکھ نوجوانوں کو مفت ’اے آئی‘ ٹریننگ دینے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی ) شزا فاطمہ خواجہ نے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.