شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کی شدت اور دورانیے میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

اس سنگین صورتحال کے پیش نظر، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو سن اسٹروک اور گرمی سے پیدا ہونے والی دیگر جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک جامع اور ہنگامی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

 ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ہر سال ہیٹ ویو کے اثرات مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور اگر بروقت احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو بیماریوں اور اموات کی شرح میں تشویشناک اضافہ ہو سکتا ہے۔

خطرناک اوقات اور پانی کا استعمال

قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری میں عوام الناس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شدید گرمی کے دوران، خاص طور پر دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک، غیر ضروری طور پر گھروں یا دفاتر سے باہر نکلنے سے مکمل اجتناب کریں۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے جسم میں پانی کی مناسب مقدار برقرار رکھنے کے لیے روزانہ کم از کم 3 سے 4 لیٹر پانی کا استعمال لازمی کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ نمکیات سے بھرپور غذا، او آر ایس اور زیادہ سے زیادہ قدرتی سیال اشیا کا استعمال بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

 ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کے موسم میں چائے اور کافی کے زیادہ استعمال سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ مشروبات جسم میں پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔

ہیٹ سٹروک کی علامات اور جان لیوا درجہ حرارت

ایڈوائزری کے مطابق شدید گرمی میں انسانی جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچ سکتا ہے، جو کہ انسانی اعضا کے لیے انتہائی تباہ کن اور جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک کی نمایاں علامات واضح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اچانک شدید چکر آنا اور متلی یا الٹی ہونا۔ آنکھوں کے سامنے دھندلا پن چھا جانا۔ جسم میں شدید کمزوری کا احساس اور یکدم پسینہ آنا بند ہو جانا۔ جلد کا گرم، سرخ اور خشک ہو جانا۔

ابتدائی طبی امداد اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ

اگر کسی شخص میں ہیٹ اسٹروک کی علامات ظاہر ہوں، تو ایڈوائزری میں اس کے لیے فوری اقدامات کا طریقہ کار بتایا گیا ہے۔

متاثرہ شخص کو فی الفور کسی سایہ دار یا ٹھنڈی جگہ پر منتقل کیا جائے، اس کے کپڑے ڈھیلے کر دیے جائیں اور جسم پر ٹھنڈے پانی کی پٹیاں رکھی جائیں یا پورے جسم کو گیلے کپڑے سے اسپنج کیا جائے۔

ماہرین نے زور دیا ہے کہ ایسے مریض کو ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ ساتھ 10 سے 15 منٹ کے اندر اندر قریبی طبی مرکز یا اسپتال منتقل کرنا بے حد ضروری ہے، کیونکہ اس معاملے میں معمولی سی تاخیر بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

حساس طبقات کے لیے خصوصی ہدایات

قومی ادارہ صحت نے معاشرے کے حساس طبقات بشمول بزرگ افراد، معصوم بچوں، حاملہ خواتین، پہلے سے دائمی بیماریوں (جیسے دل اور شوگر کے امراض) میں مبتلا مریضوں اور کھلے آسمان تلے سخت دھوپ میں کام کرنے والے مزدوروں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

باہر نکلتے وقت سر اور گردن کو گیلے کپڑے یا ٹوپی سے ڈھانپ کر رکھنا، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہننا اور سایہ دار مقامات پر رہنا سن اسٹروک سے بچاؤ میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے۔

اسپتالوں میں ’ہیٹ اسٹروک سینٹرز‘ قائم کرنے کا حکم

قومی ادارہ صحت نے ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں اور متعلقہ انتظامی اداروں کو احتیاطی اقدامات مزید مؤثر بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

تمام اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر مخصوص ’ہیٹ اسٹروک سینٹرز‘ قائم کریں، جہاں ٹھنڈے پانی، او آر ایس، ضروری ادویات اور آئس پیکس کی فراہمی ہر وقت یقینی ہو۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ عوام صرف چند آسان احتیاطی تدابیر اختیار کر کے شدید گرمی کے اس موسم میں خود کو اور اپنے اہل خانہ کو بڑے جانی نقصان سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران پولیس نے

Read More

سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی عدالت کا بھارت کو اہم حکم

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم اپنے پن بجلی منصوبوں سے

Read More

TECHNOLOGY

ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار

اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام سرکاری و

Read More

پابندی شدہ مواد تک رسائی کے لیے امریکا کا نیا ’وی پی این‘ منصوبہ

امریکی محکمہ خارجہ ایک نئے آن لائن پورٹل پر کام کر رہا ہے جس کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.