F-6 کیفے کی مبینہ ڈانس پارٹی تنازعے کا شکار، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج

اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف 6 کے کیفے میں تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر ڈانس اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین اس پر شدید تنقید کرتے نظر آئے کہ آخر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یہ سب کیا ہو رہا ہے اور اس کی اجازت کس نے دی ہے؟

سوشل میڈیا صارفین اس معاملے پر تقیسم نظر آئے کسی نے کہا کہ اس میں کوئی برائی نہیں جبکہ متعدد شہری حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ انتظامیہ اس معاملے کا نوٹس لے اور فوری طور پر وضاحت جاری کرے تاکہ قواعد و ضوابط، اجازت ناموں اور ایس او پیز سے متعلق پائے جانے والے ابہام کو دور کیا جا سکے۔

انصار عباسی نے لکھا کہ حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ سے گزارش ہے کہ مختلف پارکس جو منشیات فروشی، نشے کے استعمال کے اڈے بن چکے ہیں کے متلعق مؤثر کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی پارکس میں غیر مناسب سرگرمیوں کی روک تھام اور بہتر نگرانی کا انتظام بھی کیا جائے تاکہ یہ مقامات خاندانوں اور شہریوں کے لیے محفوظ رہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ یہاں جرم کیا ہے؟ نہ کوئی شراب ہے، نہ منشیات۔ اگر چند لوگ اکٹھے ہو گئے ہیں تو کیا یہی مداخلت یا مسئلہ بن گیا ہے؟ پھر حکومت چاہتی ہے کہ لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں لیکن اس طرح کے ماحول میں کوئی بھی سرمایہ کار آنے سے پہلے ضرور سوچے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

پاکستان اور کینیڈا نے اہم معدنیات، قابل تجدید توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ

Read More

ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن ویسٹ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے اہم ملاقات

کراچی: یوتھ اسپورٹس اور کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی

Read More

TECHNOLOGY

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس اداروں کی سکیورٹی کا نظام تبدیل کررہے ہیں، ماہرین

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس خاموشی سے کاروباری اداروں کے نظام میں سب سے زیادہ فعال

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.