ابوظہبی کے قصر الإمارات میں عرب دنیا کے پہلے عالمی بچوں کے فیشن ویک کا افتتاح

ابوظہبی کے قصر الإمارات میں عرب دنیا کے پہلے عالمی بچوں کے فیشن ویک کا افتتاح الشيخة فاخرة بنت ذياب بن سيف آل نهيان نے کیا، جسے معروف اماراتی فیشن ڈیزائنر ڈاکٹر منى المنصوري نے منظم کیا۔ الخلیج کے مطابق ایونٹ میں فنکاروں، میڈیا شخصیات، سفیروں اور سفارتی نمائندوں سمیت متعدد مہمانوں نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق اس فیشن شو میں 85 بچوں نے حصہ لیا، جن کا تعلق روس، اٹلی، متحدہ عرب امارات، اسپین، تھائی لینڈ، قازقستان اور فلپائن سمیت مختلف ممالک سے تھا۔ شو میں امارات، مراکش، عمان، قازقستان اور روس کے ڈیزائنرز کی تیار کردہ کوٹور، فینٹسی اور روایتی ملبوسات پیش کیے گئے، جن کے ذریعے بچوں کی تخلیقی صلاحیت اور ثقافتی تنوع کو نمایاں کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں الشيخة فاخرة بنت ذياب نے مہمانوں کو ابوظہبی میں خوش آمدید کہا اور ایونٹ کے منتظمین، ڈیزائنرز، بچوں اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر منى المنصوري نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں کے فیشن ویک کا مقصد صرف فیشن پیش کرنا نہیں بلکہ تین اہم انسانی پیغامات کو اجاگر کرنا ہے، جن میں کینسر سے لڑنے والے بچوں کی حمایت، دائمی اور مشکل بیماریوں سے متاثرہ بچوں کے ساتھ یکجہتی، مختلف ثقافتوں کا تعارف اور بچوں کے لیے کھیلوں کی اہمیت شامل ہے۔
ایونٹ کے اختتام پر سفیروں، مختلف شخصیات، اداروں کے نمائندوں اور ان بچوں کو اعزازات دیے گئے جنہوں نے کینسر اور عضلاتی کمزوری جیسے امراض کا سامنا کیا۔ ڈاکٹر منى المنصوري کے مطابق یہ فیشن ویک بچوں کے لیے ثقافتی اور سماجی تبادلے کا پلیٹ فارم بنانے کی کوشش ہے، جو یو اے ای کی عالمی ایونٹس کی میزبانی، رواداری اور انسانیت دوست پیغام کو نمایاں کرتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، خرم شہزاد

پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ جاری ہے

Read More

وزیر اعلیٰ سندھ آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج بدھ کوسندھ کے نئے  مالی سال بجٹ 2026.2027

Read More

TECHNOLOGY

فیفا ورلڈ کپ 2026:  میٹا نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

میٹا نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے انسٹاگرام، واٹس ایپ، فیس بک، میسنجر اور تھریڈز

Read More

اوپن اے آئی ٹوکنز کی قیمتیں کم کرے گا؟ اے آئی مارکیٹ میں ہلچل

اوپن اے آئی مبینہ طور پر اپنی اے آئی سروسز کے استعمال پر وصول کیے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.