گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے دوران گوگل نے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ تقریباً 30 ارب ڈالر مالیت کا بڑا معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت گوگل آئندہ 3 برسوں تک اے آئی کمپیوٹنگ صلاحیت حاصل کرنے کے لیے اسپیس ایکس کو ماہانہ 92 کروڑ ڈالر ادا کرے گا، جس سے دونوں کمپنیوں کے درمیان تعاون کا ایک نیا باب شروع ہو گیا ہے۔

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق گوگل جون 2029 تک مصنوعی ذہانت کے لیے درکار کمپیوٹنگ صلاحیت حاصل کرنے کی خاطر اسپیس ایکس کو ماہانہ 920 ملین ڈالر ادا کرے گا۔ مجموعی طور پر اس معاہدے کی مالیت تقریباً 30 ارب ڈالر بنتی ہے۔ اس انتظام کے تحت گوگل کو تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار این ویڈیا جی پی یوز، سی پی یوز، میموری اور دیگر متعلقہ کمپیوٹنگ وسائل تک رسائی حاصل ہوگی، جو کمپنی کے جدید اے آئی ماڈلز اور خصوصاً اس کے “جیمنی انٹرپرائز” پلیٹ فارم کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

رشیا ٹو ڈے کے مطابق گوگل کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس ایک طویل عرصے سے گوگل کلاؤڈ کا شراکت دار ہے اور یہ معاہدہ مصنوعی ذہانت کی خدمات کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ گزشتہ ماہ AI کمپنی اینتھروپک کی جانب سے اسپیس ایکس کے ساتھ کی گئی ایک اور بڑی ڈیل کے بعد سامنے آیا ہے۔

اینتھروپک، جو ’کلاڈ‘ نامی اے آئی ماڈل تیار کرتی ہے، اسپیس ایکس کے ڈیٹا سینٹرز تک رسائی کے لیے ماہانہ 1.25 ارب ڈالر ادا کرنے پر متفق ہوئی تھی، جبکہ اس معاہدے کی مجموعی مالیت تقریباً 45 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔

اسپیس ایکس کے مطابق ان معاہدوں سے کمپنی اپنی اضافی اور غیر استعمال شدہ کمپیوٹنگ صلاحیت کو تجارتی بنیادوں پر استعمال کر سکے گی، جبکہ ضرورت پڑنے پر اسے اپنے داخلی منصوبوں کے لیے دوبارہ مختص کرنے کا اختیار بھی برقرار رہے گا۔ رواں سال جنوری میں اسپیس ایکس کا ایلون مسک کی دیگر کمپنیوں X اور xAI کے ساتھ انضمام بھی عمل میں آ چکا ہے۔ کمپنی نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً 4.7 ارب ڈالر آمدن حاصل کی، تاہم اسے 4.3 ارب ڈالر کے قریب خسارے کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: قائد آباد میں کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے قائد آباد میں غوثیہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار

Read More

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 19افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے شہر کے

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر: شور میں بھی صاف آواز کے ساتھ کال ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک جدید سہولت متعارف کرانے کی تیاری

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: کالز میں نوائس کینسلیشن متعارف کرانے کی تیاری

میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.