موبائل صارفین کے لیے خوشخبری، بجٹ میں ایڈوانس ٹیکس اور جی ایس ٹی میں کمی کی تجویز

وفاقی حکومت کے آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں موبائل فون صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے، وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے موبائل اور انٹرنیٹ خدمات پر عائد مختلف ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی سفارشات وزارتِ خزانہ کو ارسال کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ آئی ٹی نے اپنی بجٹ تجاویز میں موبائل صارفین پر لاگو 15 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس اور 19.5 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو مرحلہ وار کم کرنے کی سفارش کی ہے۔

وزارت کا مؤقف ہے کہ موجودہ ٹیکسوں کا بوجھ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کو مہنگا بنا رہا ہے، جس کے باعث کم آمدنی والے طبقے کے لیے ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی مشکل ہو رہی ہے۔

وزارتِ آئی ٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز پر ٹیکسوں میں کمی کی جاتی ہے تو نہ صرف صارفین کو مالی ریلیف ملے گا بلکہ ملک میں ڈیجیٹل شمولیت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ اس اقدام سے لاکھوں نئے صارفین کو موبائل براڈ بینڈ اور انٹرنیٹ خدمات تک رسائی مل سکتی ہے۔

بجٹ تجاویز میں براڈ بینڈ آلات، نیٹ ورکنگ سامان اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سے متعلق درآمدی ڈیوٹیز میں کمی کی سفارش بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق انفراسٹرکچر کی لاگت کم ہونے سے ٹیلی کام کمپنیاں اپنے نیٹ ورکس کو مزید وسعت دے سکیں گی، جس سے ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی بہتر معیار کی موبائل اور انٹرنیٹ خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔

وزارت نے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں نجی سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی زور دیا ہے۔ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وسائل پر انحصار کم کرتے ہوئے نجی شعبے کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے تاکہ نئی سرمایہ کاری آئے اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کی رفتار تیز ہو۔

ماہرین کے مطابق موبائل فون صارفین پر ٹیکسوں میں کمی سے ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی، انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ اور ڈیجیٹل معیشت کی توسیع میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آن لائن تعلیم، ای کامرس، ڈیجیٹل بینکنگ اور فری لانسنگ جیسے شعبوں کو بھی مثبت اثرات حاصل ہوں گے۔

واضح رہے کہ ٹیلی کام انڈسٹری پہلے ہی حکومت سے مطالبہ کرچکی ہے کہ بجٹ 27-2026 میں موبائل اور انٹرنیٹ خدمات پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو فروغ دیا جا سکے اور ’ڈیجیٹل پاکستان وژن‘ کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

تاہم حتمی فیصلہ وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد سامنے آئےگا، جس کے بعد یہ واضح ہوگا کہ حکومت موبائل فون صارفین کو کس حد تک ٹیکس ریلیف فراہم کرتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

اسلحہ ساتھ رکھنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ اہم خبر آگئی

سندھ حکومت نے کمپیوٹرائزڈ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہریوں کے لیے اہم فیصلہ کر

Read More

کراچی، پولیو مہم کی فول پروف سیکیورٹی کیلیے 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

شہر قائد میں 2 تا 8 فروری 2026 جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے

Read More

TECHNOLOGY

بھارت کی اے آئی سمٹ مذاق بن گئی؛ بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کا شرکت سے انکار

بھارت میں جاری پانچ روزہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ اس وقت شدید تنقید کی

Read More

ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار

اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام سرکاری و

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.