گوگل میپس میں نیا دلچسپ فیچر متعارف، پرانے مناظر اب موبائل پر دیکھنا ممکن

اگر آپ اسمارٹ فون پر گوگل میپس استعمال کرتے ہیں تو اب ایک نیا اور دلچسپ فیچر آپ کے تجربے کو مزید بہتر بنا سکتا ہے، جس کے ذریعے آپ اپنے اردگرد کے علاقوں کو ماضی کی شکل میں بھی دیکھ سکیں گے۔

گوگل نے اسٹریٹ ویو کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر اس سروس کے ایک نمایاں فیچر کو اب موبائل صارفین کے لیے بھی متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق گزشتہ برسوں میں لی گئی اسٹریٹ ویو تصاویر کو اب گوگل میپس کی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل یہ سہولت زیادہ تر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس تک محدود تھی، تاہم اسمارٹ فون کے بڑھتے ہوئے استعمال کو دیکھتے ہوئے اسے اب موبائل پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب کر دیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اسٹریٹ ویو امیج پر کلک کرکے ’’See more dates‘‘ کا آپشن منتخب کرنا ہوگا، جس کے بعد وہ یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کا علاقہ یا دیگر مقامات گزشتہ 10 سال میں مختلف ادوار میں کیسے دکھائی دیتے تھے، تاہم اس کا انحصار تصاویر کی دستیابی پر ہوگا۔

گوگل کے اس فیچر کے ذریعے صارفین نہ صرف اپنے شہر بلکہ مختلف مقامات کی ماضی کی جھلک بھی دیکھ سکیں گے، جسے ایک دلچسپ اور معلوماتی تجربہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سپرٹیکس ختم، تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس کم کرنے پرغور

وزیر اعظم شہبازشریف نے سپرٹیکس ختم کرنے اور تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس کی

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز کا ردعمل، 20 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد

Read More

TECHNOLOGY

چینی اے آئی ایپ سیڈانس نے ہالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

لاس اینجلس: چینی ٹیکنالوجی فرم بائٹ ڈانس کی نئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایپ سیڈانس

Read More

آپ موبائل اور ٹیبلٹ پر 5Gکیسے آن کرسکتے ہیں؟

دنیا بھر میں جہاں 5G ٹیکنالوجی تیزی سے پھیل رہی ہے، وہیں صارفین کی بڑی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.