اسلام آباد ہائیکورٹ؛ ڈی پورٹ افراد کا نام پی سی ایل میں شامل کرنا غیرقانونی قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرون ملک سے اوور اسٹے پر ڈی پورٹ ہونے پر افراد کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں نام شامل کرنے کا اقدام غیر قانونی قراردیتے ہوئے درخواست گزار شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف نے  بیرون ملک سفری پابندیوں کے کیس میں چار صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں عدالت نے شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محض ویزہ اوور اسٹے کی بنیاد پر بیرونِ ملک سے ڈی پورٹ ہونا سفری پابندی کا جواز نہیں، سفری پابندی کے لیے کسی جرم، سیکیورٹی خدشے یا ناقابل تردید ثبوت کا وجود ضروری ہے۔

جسٹس محمد آصف کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بغیر جرم شہری کے بیرون ملک سفر اور روزگار کے آئینی حق پر پابندی لگانے کا جواز نہیں، سفری پابندی کا اقدام آئین کے آرٹیکل 4، 9، 10-A، 15، 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ شہری کا نام اس طرح سفری پابندی لسٹ میں رکھنا، آئین کے بنیادی حقوق اور قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ وفاقی حکومت نے بتایا کہ خلیجی ملک میں اوور اسٹے کی وجہ سے شہری ڈی پورٹ ہوا اور وفاقی حکومت کا موقف ہے پالیسی کی تحت شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے مطابق دوسرے شہریوں کے ویزوں کے تحفظ اور ملک کے وقار کے لیے یہ اقدام کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

Share On Social Media

KARACHI

’کسی پرنسز گلوریا کو نہیں جانتا‘: بلاول بھٹو کی منگنی کی خبروں کی تردید

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر

Read More

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تین ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 پرو سیریز کے لانچ ہونے میں چند دن باقی، قیمت کیا ہوگی؟

ایپل کے نئے آئی فون کا انتظار کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر سامنے

Read More

لوگ جدید ٹیکنالوجی چھوڑ کر پرانے سسٹمز کی طرف کیوں لوٹ رہے ہیں؟

جب بھی ٹیکنالوجی کی بات ہوتی ہے تو عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.