برآمدات میں مئی کے دوران اضافہ، درآمدات اور تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ

ملکی برآمدات میں مئی 2026 کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ درآمدات اور تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں برآمدات کاحجم 2.705 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال مئی کے 2.671ارب ڈالرکے مقابلے میں 1.3 فیصد زیادہ ہے اور اپریل کے مقابلہ میں مئی میں ملکی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل میں برآمدات سے 2.468 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا جو مئی میں بڑھ کر 2.705 ارب ڈالر ہو گیا۔

اعدادوشمارکے مطابق مئی 2026 میں درآمدات پر5.287 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو اپریل کے 6.731 ارب ڈالرکے مقابلے میں 21 فیصد کم اور گزشتہ سال مئی کے 5.662 ارب ڈالرکے مقابلے میں 6.6 فیصد کم ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ مئی میں تجارتی خسارہ کا حجم 2.582 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپریل کے 4.263 ارب ڈالرکے مقابلے میں 39 فیصد کم اور گزشتہ سال مئی کے 2.991 ارب ڈالرکے مقابلے میں 14 فیصد کم ہے اور مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں برآمدات کا مجموعی حجم 27.90 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 29.56 ارب ڈالرکے مقابلے میں 6 فیصد کم ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں درآمدات کا حجم 62.66 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 59.14 ارب ڈالرکے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں تجارتی خسارے کا حجم 34.75 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 29.58 ارب ڈالرکے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

بھارت نے چھیڑا تو انجام دیکھ لیا، مودی آج تک منہ چھپاتا پھر رہا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نمائش چورنگی پر نجی این جی او کی جانب

Read More

نادرا نے کراچی کی اہم برانچ میں خدمات عارضی طور پر معطل کر دیں

نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اپنی

Read More

TECHNOLOGY

آپ موبائل اور ٹیبلٹ پر 5Gکیسے آن کرسکتے ہیں؟

دنیا بھر میں جہاں 5G ٹیکنالوجی تیزی سے پھیل رہی ہے، وہیں صارفین کی بڑی

Read More

انسانوں کی ضرورت ختم، کلاڈ اے آئی خود فیصلے کرنے لگا

مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک انقلابی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس نے مشینوں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.