بجٹ 27-2026: پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر ٹیکس کی تیاری

پاکستان میں آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جس میں سرکاری آمدنی بڑھانے کے لیے جہاں متعدد روایتی اشیا پر ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، وہاں پہلی بار کرپٹو کرنسی کے لین دین پر ٹیکس عائد کرنے اور اسے دستاویزی بنانے پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے.

ذرائع کے مطابق حکومت ایک ایسا ٹیکسیشن فریم ورک یا قانونی ڈھانچہ تیار کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر کام کر رہی ہے جس سے ڈیجیٹل کرنسی کے شعبے کو ریگولیٹ کیا جا سکے اور ملک میں محفوظ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو سکے.

اس نئی پالیسی کے تحت کرپٹو کرنسی کے سودوں کی کل رقم، اس سے حاصل ہونے والے منافع اور صارفین کے ڈیجیٹل اثاثوں پر ٹیکس لگانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے بیرون ملک رکھے گئے کرپٹو اثاثوں کا سراغ لگانا اور انہیں واپس لانا حکومت کے لیے کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہے.

ڈیجیٹل کرنسی کی مقبولیت کا اندازہ فیڈرل ٹیکس محتسب کی ایک حالیہ رپورٹ سے لگایا جا سکتا ہے جس میں حیران کن حقائق سامنے آئے ہیں.

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت ڈیجیٹل کرنسی کے 56 کروڑ صارفین موجود ہیں، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان میں سے 90 لاکھ صارفین کا تعلق پاکستان سے ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کرپٹو کرنسی اپنانے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک بن چکا ہے.

یہی وجہ ہے کہ حکومت اس بڑے غیر دستاویزی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانا چاہتی ہے تاکہ ملکی معیشت کو سہارا دیا جا سکے.

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرپٹو جیسے جدید اور پیچیدہ نظام پر ٹیکس لگانا اور اس کی نگرانی کرنا ایک مشکل کام ہوگا، لیکن اگر حکومت ایک جامع اور آسان پالیسی بنانے میں کامیاب ہو گئی تو اس سے قومی خزانے کو ایک بڑا مالی فائدہ پہنچ سکتا ہے.

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: قائد آباد میں کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے قائد آباد میں غوثیہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار

Read More

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 19افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے شہر کے

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر: شور میں بھی صاف آواز کے ساتھ کال ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک جدید سہولت متعارف کرانے کی تیاری

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: کالز میں نوائس کینسلیشن متعارف کرانے کی تیاری

میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.