حکومت پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی سبسڈی ختم نہیں کر رہی، وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی سبسڈی ختم نہیں کر رہی۔  200 یونٹ تک والے صارفین کی کیو آر کوڈ کے ذریعے رجسٹریشن کا مقصد سبسڈی کے استعمال کو منصفانہ بنانا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے بتایا کہ 200 یونٹ سے کم والے بجلی صارفین کیو آر کوڈ سے رجسٹریشن کرائیں، اصلاحات کا مقصد سبسڈی کے استعمال کو منصفانہ بنانا ہے، صرف میٹر مالکان نہیں بجلی بل دینے والے رجسٹریشن کرائیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ حکومت پروٹیکٹڈ صارفین کیلئےبجلی سبسڈی ختم نہیں کر رہی، پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد4سال میں95 لاکھ سے بڑھ کر2 کروڑ 15 لاکھ ہوچکی، حکومت گزشتہ  4 سال کے دوران 527 ارب  روپے کی سبسڈی دے چکی۔ اس وقت 2 کروڑ95 لاکھ 70 ہزاریعنی 86 فیصد صارفین کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی سے 3.5 کھرب روپے کی بچت ہوئی ، ڈسکوزکے نقصانات میں کمی سے 193 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، 2024،25 میں سرکلر ڈیٹ میں 780 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ نیوکلیئرکے1200میگاواٹ کو سسٹم میں لائیں گے، 2035 میں قابل تجدید توانائی کا حصہ 90 فیصد کریں گے۔ حکومت مسقبل میں بجلی کی خریداری سے نکل جائے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

صنعتی صارفین پر بھاری فکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز

وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو نئی "دو حصوں پر

Read More

برآمدات میں مئی کے دوران اضافہ، درآمدات اور تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ

ملکی برآمدات میں مئی 2026 کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ درآمدات اور تجارتی خسارے

Read More

TECHNOLOGY

مائیکروسافٹ آؤٹ لک اور ون ڈرائیو صارفین سائبر حملوں کی زد میں

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے مائیکروسافٹ 365 سروسز استعمال کرنے والے صارفین،

Read More

فیفا ورلڈ کپ 2026:  میٹا نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

میٹا نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے انسٹاگرام، واٹس ایپ، فیس بک، میسنجر اور تھریڈز

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.