پاکستان اور امریکا کا انسداد دہشت گردی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور امریکا کے وزیرخارجہ مارکو روبیو نے تجارت، سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سےجاری بیان کے مطابق جمعے کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان واشنگٹن میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ملاقات ہوئی، جس میں پاک-امریکا تعلقات، علاقائی صورت حال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک-امریکا دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور  خطے سمیت عالمی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی اور ثالثی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح پر روابط اور خطے میں امن، سلامتی اور خوش حالی کے مشترکہ اہداف کے تحت پاک-امریکا شراکت داری مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اسحاق ڈار مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد پاکستانی سفارتخانے بھی پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچے تو پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے استقبال کیا۔

امریکا ایران جنگ بندی پاکستان کی کوششوں سے ہوئی: اسحاق ڈار

دوسری جانب واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح ملی جب کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی ممکن بنانے میں بھی پاکستان نے اہم سفارتی کردار ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں اور حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے، وزیراعظم کے دورۂ چین کے دوران چینی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئیں اور بی ٹو بی کے تاریخی معاہدے طے پائے، جو پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امن کا معمار ملک ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلسل سفارتی روابط برقرار رکھے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار بھی ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی پاکستان کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ 47 برس بعد ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات ممکن ہوئے، جس میں پاکستان نے بہتری کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کیا۔

نائب وزیراعظم نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں پاکستانی سفیر اور دفتر خارجہ کے حکام بھی شریک تھے۔

کشمیر کے حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے جب کہ فلسطین کے معاملے پر پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان میں کاروباری اعتماد بہتر، بجٹ پر تحفظات اور مہنگائی بدستور سب سے بڑا مسئلہ قرار

پاکستان میں کاروباری اعتماد بہتر ہوا ہے، تاہم کاروباری طبقے کے بجٹ پر تحفظات اور

Read More

کراچی: 2 سالہ اذان کے اغوا کا ڈراپ سین، ملزمان والد کے قریبی نکلے

کراچی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 2 سالہ آذان کے اغوا کیس کا معمہ حل

Read More

TECHNOLOGY

چین میں روبوٹس کے لیے منفرد اسکول، روزگار کے لیے تیار کیے جانے لگے

چین کے مشرقی شہر ہینگژو میں قائم ایک جدید قومی تربیتی مرکز میں روبوٹس کو

Read More

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.