صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کردی گئی ہے، آبنائے ہرمز میں ہماری ناکہ بندی کی وجہ سے رکے ہوئے بحری جہاز اب اپنے گھر جانے کی تیاری کریں۔

جمعے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو اس بات پر متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا بم حاصل نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بغیر کسی ٹول ٹیکس کے مکمل طور پر کھولا جانا چاہیے تاکہ جہاز رانی بلا رکاوٹ جاری رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سمندر میں بارودی سرنگیں موجود ہیں تو انہیں ختم کیا جائے گا اور امریکا پہلے ہی اپنے جدید مائن سویپرز کے ذریعے کئی سرنگوں کو تباہ کر چکا ہے جب کہ باقی ماندہ سرنگوں کو ایران فوری طور پر ہٹائے گا یا تباہ کرے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی گئی ہے، اس ناکہ بندی کے باعث آبنائے ہرمز میں پھنسے جہاز اب واپسی کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔ 

صدر ٹرمپ کے بیان کے مطابق افزودہ جوہری مواد جو گزشتہ برس امریکی بی 2 بمبار طیاروں کے حملے کے نتیجے میں زیر زمین دب گیا تھا، اسے امریکا نکالے گا۔ ان کے بقول امریکا اور چین وہ واحد ممالک ہیں جو اس کام کی تکنیکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل ایران اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ قریبی تعاون سے کیا جائے گا اور اس مواد کو مکمل طور پر تباہ کیا جائے گا۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ تاحکم ثانی کسی قسم کی مالی ادائیگی نہیں کی جائے گی جب کہ دیگر کم اہم امور پر اتفاق ہو چکا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ کرنے کے لیے سیچوئیشن روم میں اجلاس کرنے جا رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کا ہدف، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے کتنی سرمایہ کاری متوقع؟

حکومت پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجی شعبے کو منتقلی کے منصوبے پر

Read More

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

کراچی کی مقامی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کی

Read More

TECHNOLOGY

موبائل چارج کرنے سے بجلی کا بل کتنا بڑھ جاتا ہے؟

آج کے دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔

Read More

گوگل کا اب تک کا سب سے دلچسپ فیچر، صارفین سیلفی سے لاگ ان ہوسکیں گے

گوگل نے اپنے صارفین کے لیے چہرے کی شناخت پر مبنی ایک نئی تصدیقی سہولت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.