یو اے ای سے شہریوں کی ملک بدری، پاکستان نے فرقہ وارانہ رنگ دینے کے بیانیے کو مسترد کردیا، رائٹرز

پاکستانی شہریوں کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ملک بدری سے متعلق 25 مئی کو شائع ہونے والی ایک خبر میں مذہبی یا فرقہ وارانہ بنیادوں پر نشانہ بنانے کے تاثر کو پاکستان نے یکطرفہ اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر ملکی رپورٹ میں اس معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے، جو خطے کی حساس صورتحال کو پاکستان کے اندر منتقل کرنے کی سازش ہے۔

بیان میں یو اے ای کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہاں رہائشی، مالی، سائبر اور سیکیورٹی قوانین تمام غیر ملکیوں پر یکساں طور پر نافذ کیے جاتے ہیں۔ اگرچہ ملک بدری سے متعلق جامع اعداد و شمار جاری نہیں کیے جاتے، تاہم یہ بات معروف ہے کہ یو اے ای میں قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جاتا ہے اور اس نوعیت کے واقعات جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے شہریوں کے ساتھ بھی پیش آتے رہے ہیں۔

مؤقف میں کہا گیا ہے کہ قانونی یا انتظامی خلاف ورزیوں سے منسلک ملک بدری کو خود بخود مذہبی یا فرقہ وارانہ تعصب کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔

Share On Social Media

KARACHI

ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنان کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی

خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اہم

Read More

TECHNOLOGY

انسٹاگرام کا چیٹس میں موجود اہم سہولت ختم کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام کی

Read More

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی: مصنوعی ذہانت نے نئی مشکل کھڑی کردی

مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی تیز رفتار ترقی نے انسانی زندگی کے کئی شعبوں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.