کراچی، بوہرہ برادری آج جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

شہر قائد میں بوہرہ برادری آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ شہر بھر کی مساجد اور عبادت گاہوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں ملک کی سلامتی، امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

کراچی میں بوہرہ برادری کا مرکزی اجتماع صدر میں واقع طاہری مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں برادری کے افراد نے نمازِ عید ادا کی۔

نماز کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی گئی اور بھائی چارے کے اظہار کے مناظر دیکھنے میں آئے۔

بوہرہ برادری کے نمازِ عید کے اجتماعات صدر، پاکستان چوک، حیدری، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں ہوئے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

بوہرہ برادری کی جانب سے نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو عید کے تینوں دن جاری رہے گا جبکہ قربانی کے انتظامات پہلے ہی مکمل کر لیے گئے تھے۔

عیدالاضحی کے موقع پر گھروں میں گوشت کے خصوصی پکوان تیار کیے جا رہے ہیں جبکہ عزیز و اقارب اور دوست احباب کے لیے دعوتوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں عید کی رونقیں عروج پر ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے، مذاکرات کروانے میں تاریخی کردار ادا کیا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آگ کے

Read More

عوام دوست مویشی منڈی نادرن بائی پاس میں گہماگہمی عروج پر

عوام ددوست منڈی نادرن بائی پاس پر گہماگہمی تیز، مارشلینگ ایریا کے آغاز کا سن

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی چیٹ بوٹ کلاڈ صارفین کے پاسپورٹ مانگنے لگا، وجہ کیا ہے؟

اے آئی کمپنی اینتھروپک نے کچھ صارفین سے اپنے چیٹ بوٹ ’کلاڈ‘ کے مخصوص فیچرز

Read More

اے آئی ٹیکنالوجی والے کھلونے بچوں کے لیے کتنے محفوظ ہیں؟ نئی تحقیق

روبوٹ، اسمارٹ گڑیا اور انٹرنیٹ سے جڑے تعلیمی کھلونے، بچوں میں مقبول ہو رہے ہیں۔

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.