عید قرباں پر گوشت کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کا آسان طریقہ

 عید قرباں پر ویسے تو مردوں  کی زیادہ محنت ہوتی ہے جانور کی سلیکشن ، خریداری اور پھر اس  خاطر تواضع لیکن عید کے دن قربانی کے بعد خواتین کا اصل امتحان شروع ہوجاتا ہے ، گوشت کی تقسیم اور پھرکچن میں مزے مزے کی ڈشوں سے گھر والوں کی تواضع  کرنا تو ان کی ڈیوٹی میں شامل ہوتا ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ انہیں یہ ذمہ داری بھی سر انجام دینا ہوتی ہے کہ گوشت کو محفوظ  کیسے کریں تا کہ وہ کچھ عرصہ تک استعمال کیا جا سکے ۔ْ

گوش کو محفوظ کرنے کیلئے بہت سے طریقے ہیں جن میں اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ گوشت  محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ اپنا زائقہ بھی نہ کھوئے  اس لیے بعض خواتین گوشت کو صاف کرکے چھوٹے چھوٹے بیگز میں محفوظ کرلیتی ہیں جبکہ کچھ خواتین گوشت کوابال کراسے لمبے عرصے تک سٹور کرتی ہیں۔فریج میں رکھنے سے قبل گوشت کو صاف کرنے کے بعد اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلینے چاہئیں۔ بہتر ہے کہ گوشت چینی کے برتن یا پلاسٹک کی ٹرے میں رکھا جائے اور اسے پلاسٹک کی کسی ہلکی چیز سے ڈھانپا جائے۔گوشت کو سٹور کرنے کیلئے سب سے پہلے فریج کی اچھے سے صفائی کریں ،صفائی کے بعد جب آپ اپنے گوشت کو محفوظ کریں تو فریزر میں ایک پیالے میں نمک اور بیکنگ سوڈا ڈال کرچھوڑ دیں، اس طرح گوشت بھی تازہ رہے گا اور بدبو بھی نہیں آئے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاقی حکومت کا ریڈ زون میں آج ورک فرام ہوم کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیر کو ریڈ زون میں واقع دفاتر میں ورک فرام کا اعلان

Read More

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی اور سیلانی میں مفاہمت

ملک میں اعلی تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

اے آئی چیٹس قانونی ثبوت بن سکتی ہیں، وارننگ جاری

ٹیکنالوجی کے تیزی سے فروغ کے ساتھ ماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.