بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے سے حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بل اور سبسڈی سے متعلق غیر مصدقہ معلومات اور جعلی مواد مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے بعض عناصر ممکنہ طور پر غیر قانونی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کے بل کے سوا کسی بھی کیو آر کوڈ یا دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے سبسڈی سے متعلق معلومات حاصل کرنا یا فراہم کرنا درست نہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ بجلی سبسڈی سے متعلق معلومات کسی دوسرے پلیٹ فارم، چاہے وہ ڈیجیٹل ہو یا کاغذی، پر درج نہیں ہو سکتیں اور اس نوعیت کا مواد غیر قانونی تصور کیا جا رہا ہے۔ پاور ڈویژن نے بتایا کہ اس معاملے کی باقاعدہ اطلاع متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی دے دی گئی ہے۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے عناصر سے محتاط رہیں اور سبسڈی سے متعلق کسی بھی معلومات کے لیے بجلی کے بل کے سوا کسی دوسرے پلیٹ فارم یا کیو آر کوڈ کا استعمال نہ کریں۔

ترجمان پاور ڈویژن نے عوام پر زور دیا کہ غیر مصدقہ اور مشکوک ذرائع سے شیئر ہونے والے مواد سے ہوشیار رہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

سی سی ٹی وی فوٹیج سے گل پلازہ میں آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار ہو گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے سانحہ گل پلازہ میں سی سی ٹی وی

Read More

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

TECHNOLOGY

اوورسیز پاکستانی اور غیرملکی، پاکستان میں کتنے دن ذاتی فون ٹیکس فری استعمال کرسکتے ہیں؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے

Read More

انڈس اے آئی ویک 2026: پی ٹی سی ایل جدید ترین اے آئی سہولیات کی نمائش کرے گی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) مصنوعی ذہانت کے قومی پلیٹ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.