ایران امریکا جنگ میں ثالثی کا مشن! فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے

) پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، ایران امریکہ تعلقات، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام اور باہمی دفاعی تعاون سمیت کئی اہم امور پر اعلیٰ ایرانی قیادت سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور عالمی طاقتیں ایران کے ساتھ تعلقات کے نئے خدوخال طے کرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے دورہ ایران کے دوران اہم سیاسی اور عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں ایرانی فوجی قیادت، حکومتی عہدیداران اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

ملاقاتوں میں پاک ایران سرحدی صورتحال، دہشتگردی کے خلاف تعاون، انٹیلی جنس شیئرنگ، سرحدی سلامتی اور خطے میں پائیدار امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کو فروغ دینے کیلئے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران امریکہ مذاکرات کے تناظر میں بھی یہ دورہ غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور تمام فریقین کے درمیان اعتماد سازی کیلئے متوازن اور مثبت سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔ اسی تناظر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی قیادت سے ملاقاتوں کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مبصرین کے مطابق اس دورے سے نہ صرف پاک ایران تعلقات کو مزید استحکام ملے گا بلکہ خطے میں امن کے قیام کیلئے نئی راہیں بھی ہموار ہو سکتی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوگی۔

مزید یہ کہ دونوں ممالک خطے میں بیرونی مداخلت، دہشتگردی اور غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کیلئے مشترکہ مؤقف اپنانے پر بھی غور کریں گے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ علاقائی حالات میں یہ دورہ نہایت اہم اور دور رس نتائج کا حامل ثابت ہو سکتا ہے، جس پر عالمی سفارتی حلقوں کی نظریں بھی مرکوز ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ: پراپرٹی ٹیکس اصلاحات پروگرام کی منظوری

کابینہ نے سندھ کے پراپرٹی ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لیے عالمی بینک کے تعاون

Read More

‘میر رضا کا قتل ثابت ہوتا ہے، پولیس کوتاہیوں کا اعتراف کرے’؛ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ

میر رضا علی کی پُراسرار موت کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ

Read More

TECHNOLOGY

انسانی دماغ ایک سیکنڈ میں 15 بار حقیقت کے دو روپ کیسے دیکھتا ہے؟

انسانی دماغ ہمارے سامنے موجود چیزوں کو کیسے دیکھتا اور سمجھتا ہے؟ سائنس دان اس

Read More

پی ٹی اے نے بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنا شروع کردیے

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال موبائل سمز سے منسلک

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.