سعد ایدھی استنبول پہنچ گئے، اسرائیلی تشدد سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

پاکستان نے انسانی حقوق کے کارکن سعد ایدھی کی رہائی کی تصدیق کی ہے، جنہیں اسرائیل کی جانب سے رواں ہفتے بین الاقوامی سمندری حدود میں گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کے دوران دیگر غیرملکی کارکنوں کے ہمراہ حراست میں لیا گیا تھا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مرحوم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے پوتے سعد ایدھی دیگر کارکنوں کے ہمراہ بحفاظت استنبول پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پیشرفت حکام کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

اسحاق ڈار نے سعد ایدھی کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے اور ان کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے پر ترک حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے انسانی ہمدردی کے کارکنوں کے ساتھ اسرائیلی سلوک کو ‘شدید قابل مذمت اور مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

ترکیہ کے شہر استنبول پہنچنے پر پاکستانی رضاکار سعد ایدھی نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جانے والے امدادی مشن کے دوران اسرائیلی فورسز نے انہیں اور دیگر کارکنوں کو بین الاقوامی سمندری حدود میں روک کر 4 روز تک تشدد کا نشانہ بنایا۔

اپنے ویڈیو بیان میں سعد ایدھی نے کہا کہ وہ اس وقت استنبول میں موجود ہیں جہاں پاکستانی قونصل خانے کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیر کی صبح اسرائیلی فورسز نے غزہ سے تقریباً 270 ناٹیکل میل دور بین الاقوامی پانیوں میں ان کے جہاز کو روکا اور انہیں غیر قانونی طور پر حراست میں لیا۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ: ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار، جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں

Read More

تاجروں کا سانحہ گل پلازہ پر سوگ کا اعلان

سانحہ گل پلازہ پر کراچی تاجر اتحاد نے پیر کو یوم سوگ اور کراچی موبائل

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے فری صارفین کے لیے بیک گراؤنڈ ویڈیو چلانے کا راستہ بند کر دیا

اگر آپ موبائل پر براؤزر کو منی مائز کر کے یا اسکرین لاک کر کے

Read More

یوٹیوب نے ایک کروڑ ڈالر آمدن والے 16 اے آئی چینلز ڈیلیٹ کر دیے

 یوٹیوب نے رواں سال مصنوعی ذہانت والے چینلز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اے آئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.