حج سیزن 2026: سعودی حکام کے خصوصی انتظامات، آب زم زم کی روزانہ لاکھوں افراد تک فراہمی یقینی

سعودی عرب نے حج 2026 کے دوران عازمین حج کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد الحرام میں آب زم زم کی فراہمی کے نظام کو مزید وسعت دے دی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل اتھارٹی نے آب زم زم کی تقسیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے سروس پوائنٹس میں اضافہ، واٹر فاؤنٹینز کی کارکردگی بہتر بنانے، پانی کے ضیاع میں کمی اور فوری رسپانس کے اقدامات کیے ہیں تاکہ حجاج کرام کو ہر وقت معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

نئے انتظامات کے تحت مسجد الحرام اور اس کے صحنوں میں 169 واٹر فاؤنٹینز فعال کیے گئے ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 14 ہزار 892 آب زم زم کولرز نصب کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ روزانہ 21 لاکھ سے زائد کپ بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روزانہ اوسطاً ایک ہزار 622 مکعب میٹر آب زم زم استعمال ہو رہا ہے جبکہ پانی کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ 70 سے زائد معائنہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

سعودی حکام نے مختلف مقامات پر طلب اور استعمال کے انداز کا جائزہ لے کر نظام تقسیم کو مزید مؤثر بنایا ہے تاکہ وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہو اور خدمات کی روانی متاثر نہ ہو۔

یہ اقدامات حجاج کرام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے، آب زم زم کے مراکز پر رش کم کرنے اور مسجد الحرام میں نقل و حرکت کو مزید آسان بنانے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاقی حکومت کا ریڈ زون میں آج ورک فرام ہوم کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیر کو ریڈ زون میں واقع دفاتر میں ورک فرام کا اعلان

Read More

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی اور سیلانی میں مفاہمت

ملک میں اعلی تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش

Read More

TECHNOLOGY

ایلون مسک کی ‘اسپیس ایکس’ کا پاکستانی نژاد انٹرپرینیور کی کمپنی سے 60 ارب ڈالر کا معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے ذریعے کمپیوٹر کوڈ لکھنے والی کمپنی ”کرسر“ نے ایک بڑی پیش رفت

Read More

ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایک نئے اور منفرد اے آئی فیچر کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.