اے آئی پر بڑھتا انحصار انسانی ذہانت کے لیے خطرہ بننے لگا، برطانوی سائنسی ادارہ

برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر بڑھتا ہوا انحصار انسانی ذہانت اور سوچنے کی صلاحیت کو متاثر کر رہا ہے۔

سائنسی ادارے رائل آبزرویٹری گرین وچ کے مطابق فوری جوابات حاصل کرنے کی عادت انسانوں میں تجسس، تحقیق اور گہرے غور و فکر کی صلاحیت کو کمزور بنا سکتی ہے۔

برطانیہ کے قدیم ترین سائنسی اداروں میں شمار ہونے والے رائل آبزرویٹری گرین وچ کا کہنا ہے کہ پیچیدہ مسائل کے حل اور مشکل سوالات کے فوری جواب کے لیے اے آئی ٹولز پر حد سے زیادہ انحصار انسانوں کو کم ذہین بنا سکتا ہے۔

ادارے کے ڈائریکٹر پیڈی راجرز نے کہا کہ اگر لوگ صرف فوری جوابات پر انحصار کریں گے تو سوال اٹھانے، تحقیق کرنے اور معلومات کو جانچنے کی وہ عادت ختم ہو سکتی ہے جو علم، مہارت اور ایجادات کی بنیاد سمجھی جاتی ہے۔

انہوں نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رائل آبزرویٹری کا فرسٹ لائٹ منصوبہ 350 سالہ فلکیاتی تحقیق اور شوق کو جدید سائنسی دریافتوں سے جوڑنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

پیڈی راجرز کے مطابق ٹیکنالوجی نے سائنس میں بے شمار اہم کامیابیاں ممکن بنائی ہیں تاہم انسانی تجسس کا کوئی متبادل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی تجسس انسان کو نئے سوالات دریافت کرنے اور منفرد حل تلاش کرنے پر آمادہ کرتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اگرچہ اے آئی ٹولز پر ضرورت سے زیادہ انحصار انسانی ذہانت کو متاثر کر سکتا ہے لیکن دوسری جانب مصنوعی ذہانت سائنسی رازوں سے پردہ اٹھانے اور تحقیق میں مدد فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، اہم شاہراہوں کی بندش، ٹریفک پولیس نے آج کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے لیے 2 مارچ کا خصوصی ٹریفک پلان

Read More

مذمت کرنے کے بجائے کھل کر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ لپیٹ

Read More

TECHNOLOGY

سربراہ کلاؤڈ فلیئر کا اے آئی بوٹس سے متعلق انتباہ

انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کمپنی کلاؤڈ فلیئر کے سربراہ کے مطابق انٹرنیٹ پر مصنوعی ذہانت کے

Read More

کیا آپ کمپیوٹر میں درپیش عام مسائل سے پریشان ہیں؟ یہ آسان ٹپس اپنائیں

موجودہ دور میں کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.