ترکیہ؛ ریسٹورینٹ میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ میں 4 افراد اور 8 زخمی

ترکیہ کے جنوبی صوبے مرسین میں فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح حملہ آور نے ضلع ترسوس میں پہلے ایک ریسٹورنٹ کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں ریسٹورینٹ کا مالک اور ایک ملازم شامل ہے۔ حملہ آور نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ باہر نکلتے وقت راہگیروں پر فائرنگ کی۔

جس کے نتیجے میں ایک چرواہا اور ایک ٹرک ڈرائیور گولیاں لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور گاڑی میں فرار ہوگیا اور راستے میں بھی فائرنگ کرکے 8 افراد کو زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ تآحال واقعے کے محرکات کا بھی پتا نہ چل سکا۔

ترک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ جس کے لیے ہیلی کاپٹروں اور خصوصی فورسز کی مدد سے مختلف علاقوں میں تلاشی کا عمل جاری ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شارجہ سے کراچی آنیوالا کارگو طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ سمیت 5 افراد جاں بحق

شارجہ سے کراچی آنے والا کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ بلوچستان کے ساحلی علاقے

Read More

سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

کراچی:  سندھ حکومت نے 60 صنعتوں کے نیم ہنرمند، ہنرمند اور اعلیٰ ہنرمند کارکنوں کی کم

Read More

TECHNOLOGY

کیا کلاڈ انسان بن رہا ہے؟ اینتھروپک نے اے آئی کی ‘خفیہ سوچ’ ڈھونڈ نکالی

مصنوعی ذہانت کی مشہور کمپنی اینتھروپک نے اپنے معروف اے آئی ماڈل کلاڈ کے اندر

Read More

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.