وفاقی بجٹ 2026-27 ملکی معیشت کیلیے فیصلہ کن قرار

پاکستان کے آئندہ وفاقی بجٹ 2026-27 کو ماہرین نے ملکی معیشت کیلیے فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اب وقت آ گیاہے کہ حکومت روایتی ٹیکسوں اور عارضی مالی اقدامات سے آگے بڑھ کر طویل المدتی معاشی اصلاحات متعارف کرائے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی موجودہ مالیاتی پالیسی کئی دہائیوں سے محدودٹیکس نیٹ، بالواسطہ ٹیکسوں اور مخصوص طبقوں کو استثنیٰ دینے کے باعث مشکلات کاشکاررہی ہے۔

ماہرین کاکہناہے کہ ٹیکس نظام میں بنیادی تبدیلیاں لاکر وفاقی اورصوبائی سطح پر مربوط ٹیکس فریم ورک قائم کرنا ضروری ہے، تاکہ کاروباری لاگت کم ہو اور معیشت دستاویزی شکل اختیارکرے۔

تجویزدی گئی ہے کہ زرعی شعبے پر حقیقی آمدن کی بنیاد پر ٹیکس عائدکیاجائے،جبکہ چھوٹے کسانوں کو تحفظ فراہم کیاجائے، اسی طرح بڑے زمینداروں اورکمرشل زرعی کاروبارکوٹیکس نیٹ میں لانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ماہرین نے اس بات پر زوردیاکہ صنعتوں اور برآمدی شعبے کو بجلی اورقرضوں کی کم لاگت فراہم کیے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔ ان کے مطابق برآمدکنندگان پر اضافی ٹیکسوں اورریفنڈ میں تاخیرکاخاتمہ کیاجاناچاہیے، تاکہ عالمی منڈی میں پاکستان کی مسابقت بحال ہوسکے۔

رپورٹ میں کاروباری سرگرمیوں کیلیے ”پاکستان سنگل ونڈو“ کے قیام کی تجویز بھی دی گئی ہے، جہاں تمام این اوسیز، لائسنسز اور اجازت نامے ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں۔

اخراجات میں اصلاحات کے حوالے سے سفارش کی گئی کہ سرکاری اداروں اور وزارتوں کی فنڈنگ کوکارکردگی اور قابلِ پیمائش اہداف سے مشروط کیا جائے۔

ساتھ ہی لیبر قوانین کو یکجاکرکے مزدوروں کو بہترسماجی تحفظ اورریٹائرمنٹ سہولیات فراہم کرنے پر بھی زوردیاگیا۔

ماہرین کے مطابق 2026-27 کا بجٹ صرف ایک مالی دستاویز نہیں، بلکہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد پاکستان کی معاشی خودمختاری اور پائیدار ترقی کیلیے واضح روڈمیپ ہوناچاہیے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 19افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے شہر کے

Read More

حکومت کا منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

حکومت نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر: شور میں بھی صاف آواز کے ساتھ کال ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک جدید سہولت متعارف کرانے کی تیاری

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: کالز میں نوائس کینسلیشن متعارف کرانے کی تیاری

میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.