پاکستان بزنس کونسل دبئی میں کا روباری ترقی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے کردار پر سیشن کا انعقاد

پاکستان بزنس کونسل دبئی نے HUB 7، جے ایل ٹی میں اپنی ینگ انٹرپرینیورز انیشی ایٹو کے تحت ایک اور کامیاب اور متاثر کن سیشن کا انعقاد کیا، جس میں نوجوان کاروباری افراد، پروفیشنلز اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ سیشن کا موضوع “کاروباری ترقی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا کردار” تھا، جس میں جدید ٹیکنالوجی کے عملی استعمال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔


سیشن میں ChatGPT، آٹومیشن سسٹمز اور دیگر AI ٹولز کے ذریعے کاروباری استعداد، کمیونیکیشن اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانے کے عملی طریقے بیان کیے گئے۔ یہ انٹرایکٹو ورکشاپ تابش زیدی نے پیش کی، جنہوں نے شرکاء کو عملی مثالوں اور لائیو ڈیمونسٹریشنز کے ذریعے AI کے مؤثر استعمال سے آگاہ کیا۔
شرکاء نے سیشن میں بھرپور دلچسپی لی اور عملی سرگرمیوں، سوال و جواب اور آئیڈیاز کے تبادلے میں فعال حصہ لیا۔ شرکاء نے اس اقدام کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جدید دور میں نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونا کاروباری کامیابی کے لیے انتہائی ضروری ہے
اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل دبئی کے وائس چیئرمین ایونٹس اینڈ میڈیا، افتخار علی تتلہ نے اپنے خطاب میں نوجوان کاروباری افراد کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس قسم کے علمی اور تربیتی پروگرام نوجوان نسل کو آگے بڑھنے، سیکھنے اور قیادت کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا مثبت اور ترقی پسند کاروباری ماحول ایسے اقدامات کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے، جو نوجوانوں میں جدت، سیکھنے اور کاروباری ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے اراکین کو ترغیب دی کہ وہ آگے بڑھ کر ماہانہ بنیادوں پر ایسے معلوماتی سیشنز کا انعقاد کریں تاکہ پوری بزنس کمیونٹی مستفید ہو سکے۔
تقریب میں پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین شبیر مرچنٹ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے افتخار علی تتلہ کی کاوشوں کو سراہا اور تمام شرکاء کی موجودگی اور دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اراکین کے درمیان مزید روابط، ملاقاتوں، آئیڈیاز کے تبادلے اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز کاروباری برادری کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور کاروبار دوست ماحول کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جو مختلف قومیتوں اور کمیونٹیز کو ایک ساتھ ترقی کرنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
سیشن کے اختتام پر شرکاء نے اس اقدام کو بے حد سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کے انعقاد میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ پاکستان بزنس کونسل دبئی اسی جذبے کے ساتھ کاروباری ترقی، جدت، باہمی تعاون اور کمیونٹی کی مضبوطی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے

Share On Social Media

KARACHI

امریکا ایران مذاکرات: امریکی سیکیورٹی ٹیم کے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں

Read More

کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ

ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، کراچی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

اے آئی چیٹس قانونی ثبوت بن سکتی ہیں، وارننگ جاری

ٹیکنالوجی کے تیزی سے فروغ کے ساتھ ماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.