شمسی توانائی سے چلنے والا ہائیڈروجیل فضا سے پینے کا صاف پانی بنانے میں کامیاب

امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی کے محققین نے ایک جدید ہائیڈروجیل تیار کیا ہے جو سورج کی روشنی کی مدد سے فضا میں موجود نمی کو جذب کرکے صاف پینے کے پانی میں تبدیل کر سکتا ہے، حتیٰ کہ صحرائی علاقوں میں بھی۔

ماہرین کے مطابق یہ نئی ٹیکنالوجی اُن خشک اور بنجر علاقوں میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے جہاں روایتی آبی وسائل محدود ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یونیسیف کی 2025 رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب بھی 2.1 ارب افراد محفوظ پینے کے پانی سے محروم ہیں۔

تحقیق کے مطابق یہ ہائیڈروجیل لیتھیم کلورائیڈ اور پولی ایکرائلامائیڈ پر مشتمل ایک اسفنج نما مادہ ہے۔ لیتھیم کلورائیڈ نمی جذب کرنے والی نمک کی ایک قسم ہے جبکہ پولی ایکرائلامائیڈ ایک پولیمر ہے جو عام طور پر ڈائپرز سمیت مختلف مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔

یہ مادہ ہوا میں موجود آبی بخارات کو جذب کرتا ہے اور جب سورج کی حرارت اس پر پڑتی ہے تو جذب شدہ نمی بخارات کی شکل میں خارج ہو جاتی ہے، جسے بعد میں گاڑھا کرکے پینے کے صاف پانی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل چلی کے صحرائے اٹاکاما میں کیے گئے تجربات میں یہ نظام کامیاب رہا، تاہم ابتدائی مرحلے میں ہائیڈروجیل صرف 30 سائیکل تک مؤثر رہتا تھا، جس کے بعد اس کی ساخت متاثر ہونے لگتی تھی۔

محققین نے 4 سالہ تحقیق کے بعد معلوم کیا کہ ہائیڈروجیل کو سہارا دینے والی دھاتی سطح سے خارج ہونے والے آئنز اس کے اندر نقصان دہ کیمیائی ردعمل پیدا کرتے تھے، جس سے پولیمر ٹوٹنے لگتا تھا

اس مسئلے کے حل کے لیے سائنسدانوں نے دھاتی سطح پر اینٹی کورروژن کوٹنگ استعمال کی، جس کے بعد ہائیڈروجیل 8 ماہ سے زائد عرصے تک مستحکم رہا اور 190 سے زیادہ واٹر ہارویسٹنگ سائیکل کامیابی سے مکمل کیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایجاد مستقبل میں پانی کی قلت سے نمٹنے کے لیے ایک اہم پیشرفت ثابت ہو سکتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

جشن آزادی کے موقع پر ایکسپورٹرز کے لیے مارکیٹ انٹیلی جنس اینڈ ٹریڈ سپورٹ سسٹم کا افتتاح

اسلام آباد:  ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) کے تحت جشن آزادی کے موقع

Read More

میر رضا قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتول کو قرض دینے والے 10 افراد کی فہرست تیار

کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میررضا کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش

Read More

TECHNOLOGY

نادرا کا چِپ کے بغیر نیا شناختی کارڈ متعارف، کیا پرانے کارڈ ختم ہوجائیں گے؟

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گزشتہ روز 14 اگست کے موقع پر پاکستان

Read More

تائیوان پر اے آئی سائبر حملہ، سرکاری ادارے نشانہ بن گئے

تائیوان نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ اس کی سرکاری ایجنسیوں کو بیرونِ ملک

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.