ملازمتوں میں سست روی کی بڑی وجہ مصنوعی ذہانت نہیں، نئی تحقیق نے دعوے چیلنج کر دیے

امریکا میں روزگار کے مواقع میں کمی اور ملازمتوں کی سست روی کے حوالے سے ایک نئی تحقیق نے اس تاثر کو چیلنج کر دیا ہے کہ مصنوعی ذہانت نوکریوں کے خاتمے کی بنیادی وجہ بن رہی ہے۔ نیویارک فیڈرل ریزرو کی تازہ رپورٹ کے مطابق امریکی لیبر مارکیٹ میں سست روی کا آغاز چیٹ جی پی ٹی کی آمد سے پہلے ہی ہو چکا تھا، اس لیے تمام تر ذمہ داری مصنوعی ذہانت پر ڈالنا درست نہیں ہوگا

تحقیقی رپورٹ کے مطابق نیویارک فیڈرل ریزرو کے ماہرین نے ان شعبوں میں ملازمتوں کے رجحانات کا جائزہ لیا جو مصنوعی ذہانت سے زیادہ متاثر سمجھے جاتے ہیں، جن میں پروگرامرز، کسٹمر سروس نمائندگان اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز شامل ہیں۔ تحقیق میں اینتھروپک کمپنی کے ماہرین معاشیات کی تیار کردہ پیمائش کو استعمال کرتے ہوئے نومبر 2022 میں چیٹ جی پی ٹی کے اجرا سے پہلے اور بعد کی صورتحال کا موازنہ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر مصنوعی ذہانت واقعی لیبر مارکیٹ میں بڑی تبدیلی کی بنیادی وجہ ہوتی تو چیٹ جی پی ٹی کے اجرا کے بعد متاثرہ اور غیر متاثرہ شعبوں میں بھرتیوں کا فرق واضح طور پر بڑھ جاتا، تاہم تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہ فرق 2022 سے پہلے ہی شروع ہو چکا تھا۔

ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت سے متاثر ہونے والے شعبوں میں ملازمتوں کے اشتہارات چیٹ جی پی ٹی کے آغاز سے پہلے ہی کم ہونا شروع ہو گئے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روزگار کی سست روی کے پیچھے دیگر معاشی عوامل بھی کارفرما تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2024 کے آغاز میں مجموعی بھرتیوں کے رجحان میں بہتری دیکھی گئی اور ملازمتوں کی شرح دو برس کی بلند ترین سطح تک پہنچی، جبکہ برطرفیوں کی شرح 0.9 سے 1.2 فیصد کے درمیان رہی، حالانکہ متعدد کمپنیاں 2021 سے ملازمین کی تعداد کم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کو وجہ قرار دیتی رہی ہیں۔

امریکی کمپنیوں سسکو، میٹا، گوگل اور ایمیزون سمیت کئی بڑی ٹیکنالوجی فرموں نے حالیہ عرصے میں ملازمین کی چھانٹیوں کو مصنوعی ذہانت سے جوڑا تھا۔

دوسری جانب گولڈمین سیکس کی ماہرِ معاشیات ایلسی پینگ کے مطابق اگرچہ مصنوعی ذہانت سے متاثرہ شعبوں میں ملازمتوں کے اشتہارات وبا سے پہلے کی سطح سے نیچے آ چکے ہیں، تاہم لیبر مارکیٹ میں مہارتوں کے عدم توازن میں کمی دیکھی جا رہی ہے، جو مستقبل میں استحکام کی علامت ہو سکتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں 29 ارب سے زائد ایرانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی میں کیماڑی پولیس نے اربوں روپے کی ایرانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Read More

عوام دوست منڈی ناردرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد

کشمور ،گھوٹکی، نوشہروفیروز، اور رحیم یار خان سے مزید جانور مویشی منڈی پہنچ گئے مختلف

Read More

TECHNOLOGY

موبائل فون کی خفیہ سیٹنگ سے بینک اکاؤنٹس کو خطرہ، الرٹ جاری

ماہرین نے موبائل فون صارفین کو ایک نئے اور خطرناک سائبر فراڈ کے حوالے سے

Read More

مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے لاکھوں صارفین کے زیر استعمال آؤٹ لُک سروس کو ختم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.