اٹلی کے شہر موڈینا میں خوفناک واقعہ، ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں کو روند ڈالا

موڈینا میں ایک خوفناک واقعے کے دوران ایک ڈرائیور نے گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اطالوی حکام کے مطابق حادثہ ہفتے کے روز ایک مصروف سڑک پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار گاڑی اچانک فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور کئی پیدل چلنے والوں کو ٹکر مار دی۔

شہر کے میئر ماسیمو میزیٹی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرائیور نے جان بوجھ کر فٹ پاتھ کا رخ کیا، پہلے ایک سائیکل کو ٹکر ماری اور پھر ایک خاتون کو زور دار ٹکر دی جس کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیں شدید متاثر ہوئیں

حکام کے مطابق گاڑی بعد میں ایک دکان کے شیشے سے جا ٹکرائی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سے نکلا اور اس کے ہاتھ میں چاقو بھی دیکھا گیا، تاہم وہ کسی کو زخمی کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

ایک عینی شاہد نے اطالوی میڈیا کو بتایا کہ گاڑی بہت زیادہ رفتار سے سڑک پر داخل ہوئی اور لوگوں کو روندتی چلی گئی۔ اس نے کہا کہ ڈرائیور کی حالت غیر معمولی لگ رہی تھی اور امکان ہے کہ وہ نشے میں تھا۔

مقامی شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرائیور کا پیچھا کیا، اسے قابو کیا اور اس کے ہاتھ سے چاقو چھین لیا۔

میئر ماسیمو میزیٹی نے شہریوں کی جرات اور فوری ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ واقعہ حادثہ تھا یا دانستہ حملہ، تاہم ہر صورت میں یہ ایک انتہائی سنگین واقعہ ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گُل پلازہ: وزیراعلیٰ سندھ کا متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ گُل پلازہ کے متاثرین کو دو ماہ

Read More

گل پلازہ میں سرچ آپریشن مکمل، عمارت کو سیل کرنے کا فیصلہ

کراچی: گل پلازہ عمارت کو ملبہ مکمل ملبہ نہ ہٹایا جا سکا۔ جبکہ لاشوں کی

Read More

TECHNOLOGY

نجی زندگی خطرے میں، چیٹ جی پی ٹی صارف کی خفیہ پروفائلز بنانے لگا

اوپن اے آئی کی ایک سابق محقق زوئی ہٹزِگ نے کمپنی چھوڑتے ہوئے خبردار کیا

Read More

روس میں واٹس ایپ پر پابندی، صارفین کو سرکاری میسجنگ ایپ استعمال کرنے کی ہدایت

روس نے میسجنگ سروس واٹس ایپ کو مبینہ قانونی خلاف ورزیوں کے باعث بلاک کر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.