ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا، وہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں، میرا صبر اب جواب دے رہا ہے، افریقہ میں داعشی کمانڈر ہلاک کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے ایران سےمتعلق کہا کہ ہر بار جب وہ ڈیل کرتے ہیں تو اگلے روز ایسا لگتا ہےکہ ہماری بات چیت ہوئی ہی نہیں، ان کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے،اصل میں وہ پاگل ہیں۔

اس کے علاوہ چین سے واپسی پر ائیرفورس ون میں میڈیا سے بات کرتےہوئے صدرٹرمپ نےکہا کہ وہ جنگ بندی کے حق میں نہیں تھے مگر دوسری اقوام کے کہنے پر جنگ بندی کی، یہ جنگ بندی پاکستان پر نوازش تھی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے دونوں کو شاندار شخصیات قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے مجھے حملے سے روک دیا اور کہا کہ ہم ڈیل کرا دیں گے۔

علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ چین کامیاب اور تاریخی لمحہ قرار دیا۔

دورہ چین کے بعد واپس وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہاکہ چین کے ساتھ عظیم تجارتی معاہدے ہوئے ، ہمارے بہترین تعلقات ہیں ، آپ کو بہت سی چیزیں معلوم ہوں گی۔

اس سے پہلے صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہاکہ انہیں ایران کا جوہری پروگرام 20 سال کے لیے معطل کرنے پر اعتراض نہیں لیکن ایران کا عزم حقیقی ہونا چاہئے، چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی اور تائیوان معاملے پر بات چیت ہوئی۔

ٹرمپ نےکہاکہ تائیوان سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، نہیں لگتا تائیوان پر کوئی تنازع ہونے جارہا ہے ، فی الحال تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری نہیں دی۔

علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ اور نائیجیریا نے مشترکہ کارروائی کے دوران داعش کا اہم کمانڈر ابو بلال المنوکی ہلاک کر دیا۔

امریکی صدر کے مطابق ابو بلال المنوکی داعش کا عالمی سطح پر دوسرا بڑا کمانڈر تھا، ابو بلال المنوکی دنیا کا متحرک ترین دہشت گرد تھا، دہشت گرد رہنما افریقہ میں چھپنے کی کوشش کر رہا تھا، امریکی انٹیلی جنس اس کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ ابو بلال المنوکی اب امریکی مفادات کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی نہیں کر پائے گا، کارروائی کے بعد داعش کے عالمی نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: پولیس کا جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر دھاوا، ایم پی اے سمیت متعدد رہنما گرفتار

پولیس نے جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی محمد

Read More

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یو کی بڑی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ملزمان گرفتار

شہر قائد میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے

Read More

TECHNOLOGY

پلیز، تھینک یو یا کچھ اور بھی: چیٹ بوٹس سے عمدہ کام کروانے کے طریقے کیا ہیں؟

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹس کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.