بڑی قربانی بڑاجذبہ،عوام دوست منڈی میں خریداروں کا سیلاب امڈآیا

عیدِ قرباں میں صرف 13 دن باقی، کراچی کی مویشی منڈی میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ شہرِ قائد کی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی خریداری میں اچانک تیزی آ گئی ہے، جہاں شہریوں کا تانتا بندھ گیا اور ہر طرف گہما گہمی نظر آ رہی ہے مختلف بلاکس میں خریداروں اور بیوپاریوں کے درمیان سودے طے پانے کی رفتار میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جانوروں سے لدی گاڑیاں ایک کے بعد ایک منڈی سے روانہ ہو رہی ہیں، منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو کرارا جواب مل گیا ہے کیونکہ بیوپاریوں کے وارے نیارے ہو رہے ہیں اور شہری اپنی من پسند قربانی کے جانور گھر لے جا رہے ہیں، انڈہ موڑ کے عبید ہوں یا صدر کے رہائشی، کسی کو ڈیڑھ گھنٹے میں تو کسی کو چار گھنٹے کی محنت کے بعد اپنا مطلوبہ جانور مل گیا،نارتھ ناظم آباد کے شہریوں نے تو خریداری کے ایسے گر بتائے کہ سب دنگ رہ گئے، صدر کے رہائشی فیصل نے محض 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ایک لاکھ 30 ہزار روپے میں خوبصورت بچھڑا خرید کر ‘میلہ لوٹ لیا،جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس، معروف بزنس مین علی شیخانی، رضوان اور دیگر مخیر شخصیات کے ہمراہ منڈی پہنچے تو ماحول مزید گرما گیا۔ ظفر عباس نے اجتماعی قربانی کے لیے جانوروں کی بڑی کھیپ خرید لی اور عوام دوست منڈی کو اپنا ‘دوسرا مسکن’ قرار دے دیا،ففوڈ اسٹریٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ظفر عباس کا کہنا تھا میں دنگ رہ گیا ہوں کہ اتنی بڑی تعداد میں جانور یہاں کیسے پہنچے؟ جنرل بلاکس میں انتہائی کم نرخوں پر من پسند جانور دستیاب ہیں۔ لوگ اپنی فیملیز اور بچوں کے ساتھ بلا خوف و خطر رات گئے یہاں آ رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سیکورٹی کے انتظامات بہترین ہیں،جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے بتایا کہ انہوں نے اب تک 6 سبی بیل، 9 گھینے اور ایک درجن سے زائد اونٹ خرید لیے ہیں، جبکہ اجتماعی قربانی کے لیے ابھی سینکڑوں اونٹ خریدنا باقی ہیں اسی دوران ایک مخیر خریدار نے مستحقین کے لیے سبی کا قیمتی اونٹ بھی عطیہ کر دیا، جس نے ایثار و قربانی کی نئی مثال قائم کر دی،ایڈمنسٹریٹرطارق تنولی کےمطابق منڈی کے راستوں پر پولیس اور رینجرز کا گشت جاری ہے جس کی بدولت شہری خود کو محفوظ تصور کر رہے ہیں جہاں ایک طرف لذیذ کھابوں کی خوشبو پھیلی ہے، وہیں دوسری طرف بیوپاریوں کی خوشی دیدنی ہے کیونکہ ‘عوام دوست منڈی’ واقعی عوام کی توقعات پر پوری اتر رہی ہے

Share On Social Media

KARACHI

سولر صارفین کے لیے فیس اور لائسنس شرط ختم کرنے کا معاملہ، نیپرا سے نظرثانی کی درخواست

وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے سولر صارفین کے لیے فیس کے خاتمے اور 25 کلوواٹ

Read More

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر بڑا اضافہ کر دیا

Read More

TECHNOLOGY

استعمال شدہ موبائل اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لے لی گئی

ایف بی آر نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر اہم

Read More

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.