انسٹاگرام کا نیا فیچر ‘انسٹنٹس’ متعارف: غیر فلٹر شدہ اور عارضی تصاویر کا نیا تجربہ

انسٹاگرام نے خاص طور پر جنریشن زی کے لیے اپنا نیا فوٹو شیئرنگ فیچر انسٹنٹس  باقاعدہ طور پر لانچ کردیا ہے۔

میٹا کی ملکیتی ایپ نے اس فیچر کو انسٹاگرام کے اندر اور ایک علیحدہ ‘انسٹنٹس ایپ’ کے طور پر پیش کیا ہے۔ اس فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کو اپنے قریبی دوستوں یا باہمی فالوورز کے ساتھ غیر رسمی اور نجی انداز میں مواد شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

انسٹاگرام انسٹنٹس کے ذریعے صارفین ایسی تصاویر شیئر کرسکتے ہیں جنہیں صرف ایک بار دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد وہ مستقل طور پر ختم ہوجاتی ہیں۔ یہ فیچر انسٹاگرام اسٹوریز سے مختلف ہے کیونکہ اسٹوریز 24 گھنٹے تک دیکھی جا سکتی ہیں، جبکہ انسٹنٹس تصاویر اسنیپ چیٹ کے سسٹم کی طرح فوری غائب ہوجاتی ہیں۔

 اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کوئی فلٹر، اسٹیکر یا ٹیکسٹ اوورلے استعمال نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ کمپنی کا مقصد غیر پالش شدہ لمحات کو بعینہٖ پیش کرنا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسنجر میں جا کر ‘منی فوٹو اسٹیک’ آئیکون پر کلک کرنا ہوگا، جہاں سے وہ اپنی پسند کے سامعین کا انتخاب کر کے تصویر کھینچ سکتے ہیں۔

 انسٹاگرام کی نائب صدر برائے پروڈکٹس، ٹیسا لیونز لینگ کے مطابق، نوجوان صارفین عوامی پوسٹس کے بجائے نجی گروپس میں مواد شیئر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، اسی رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیچر تیار کیا گیا ہے۔

صارفین ان انسٹنٹس تصاویر کو کلیکشنز کی صورت میں جمع بھی کرسکتے ہیں اور بعد میں انہیں اسٹوریز کے طور پر شیئر کرنے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

بہادرآباد مرکز تصادم ملوث ایم کیو ایم کے 200 کارکنان کی فہرستیں تیار، دونوں گروپوں میں تناؤ برقرار

ایم کیوایم پاکستان کے دونوں گروپوں میں تناؤ برقرار ہے، ایک گروپ عارضی مرکز پر موجود رہا

Read More

ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد میں دو گروپ لڑ پڑے، فائرنگ سے رہنماؤں سمیت درجنوں افراد زخمی

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پر دو گروپوں کے درمیان تصادم

Read More

TECHNOLOGY

کیموتھراپی کے بعد کینسر کی واپسی کا ایک نیا راز بے نقاب

امریکا کے وائیسٹار انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ روزمرہ خوراک

Read More

اے آئی پر کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لیکن منافع کہاں؟ ایپل، ایمیزون اور دیگر ٹیک کمپنیوں کے نئے منصوبے سامنے آگئے

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل، ایمیزون، مائیکروسافٹ، گوگل اور میٹا نے اپنی تازہ مالیاتی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.