آئی ایم ایف اور حکومت میں بجٹ مذاکرات شروع، 15 ہزار 300 ارب روپے اکٹھا کرنے کا ہدف

وفاقی حکومت، آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 2026-27 کیلیے بجٹ سازی پر مذاکرات شروع ہوگئے۔ 

وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاری کی ذمے داری نائب وزیراعظم اور سابق وزیر خزانہ اسحق ڈارکے حوالے کردی۔ 

وزیر اعظم نے اسحق ڈارکی سربراہی میںاعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی جس میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اقتصادی اموراحد چیمہ و دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

کمیٹی ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سے تیارکردہ تجاویزکاجائزہ لے کرقابلِ عمل سفارشات پیش کرے گی۔دوسری جانب انفورسمنٹ اقدامات کیلیے الگ کمیٹی بھی قائم کردی گئی ،جس کی سربراہی احد چیمہ کرینگے۔

کمیٹی نے اپنی پہلی میٹنگ میں ایف بی آرکو ہدایت کی کہ ٹیکس چوری روکنے، انڈررپورٹنگ ختم کرنے اورجعلی ٹیکس گوشواروں کی نشاندہی کیلیے جدید ڈیجیٹل اور اے آئی نظام متعارف کرائے جائیں۔

حکومت آئندہ مالی سال میں تقریباً 15.3کھرب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرناچاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ بجٹ میں تقریباً 215 سے 230 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کرنے اورکچھ شعبوں کوریلیف دینے پرغورکررہی ہے۔

آئی ایم ایف معاہدے کے تحت حکومت کو مجموعی طور پر 430 ارب روپے کے مالیاتی اقدامات کرناہونگے،جن میں 215 ارب روپے نئے ٹیکس،جبکہ مزید 215 ارب روپے انفورسمنٹ اور ٹیکس وصولی بہتر بنانے کے اقدامات سے حاصل کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جائزہ مشن نے ایواپیٹرووا کی زیر قیادت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور معاشی ٹیم سے ملاقات کی، اس موقع پر گورنرسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اعلیٰ حکام موجود تھے، ملاقات کے دوران بجٹ کی تیاریوں اور معاشی صورتحال، اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد 20 مئی تک پاکستان میں قیام کریگا اور بجٹ اہداف، ٹیکس محاصل، مالی اصلاحات،انرجی سیکٹر ریفارمز اور نجکاری میں پیش رفت کا جائزہ لیگا۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی عدالت کا بھارت کو اہم حکم

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم اپنے پن بجلی منصوبوں سے

Read More

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان

سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار

اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام سرکاری و

Read More

پابندی شدہ مواد تک رسائی کے لیے امریکا کا نیا ’وی پی این‘ منصوبہ

امریکی محکمہ خارجہ ایک نئے آن لائن پورٹل پر کام کر رہا ہے جس کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.