آئی فون صارفین کے لیے واٹس ایپ پلس کی پیڈ سبسکرپشن متعارف، ماہانہ فیس اور نئے فیچرز کی تفصیلات جاری

میٹا کی ملکیت والے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ‘واٹس ایپ پلس’ کے نام سے ایک نئی پیڈ پریمیئم سبسکرپشن سروس کا آغاز کردیا ہے۔ یہ سروس ابتدائی طور پر محدود آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ آنے والے ہفتوں میں اسے وسیع پیمانے پر پیش کیا جائے گا۔

 اس سبسکرپشن کی ماہانہ فیس 2.49 یورو (تقریباً 2.49 سے 2.99 امریکی ڈالر) مقرر کی گئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ واٹس ایپ کی بنیادی سروسز جیسے میسجنگ، کالز اور فائل شیئرنگ بدستور مفت رہیں گی اور یہ نئی پیشکش صرف اضافی فیچرز کے لیے ہے۔

واٹس ایپ پلس کے تحت صارفین کو کئی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جن میں سب سے نمایاں ‘چیٹ پننگ’ کی حد میں اضافہ ہے۔ مفت ورژن میں صرف 3 چیٹس پن کرنے کی اجازت ہے، جبکہ سبسکرائبرز اب 20 اہم چیٹس کو سب سے اوپر پن کرسکیں گے۔

 اس کے علاوہ پریمیئم صارفین کو اینیمیٹڈ اسٹیکرز، کسٹم ایپ آئیکنز، منفرد تھیمز، مخصوص رنگ ٹونز اور جدید چیٹ لسٹ مینجمنٹ کی سہولت ملے گی۔ یہ اینیمیٹڈ اسٹیکرز دیگر عام صارفین کو بھی نظر آسکیں گے۔

سبسکرپشن کا ایک اور اہم فیچر ‘انہانسڈ چیٹ لسٹ’ ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے روابط (مثلاً دفتری ساتھیوں) کی الگ لسٹ بنا کر ان تمام چیٹس پر ایک جیسا تھیم یا نوٹیفکیشن ٹون سیٹ کرسکیں گے۔

 ماہرین کے مطابق 2014 میں واٹس ایپ کی خریداری کے بعد میٹا کی جانب سے اس میسجنگ سروس کو مونیٹائز کرنے یعنی اس سے آمدنی حاصل کرنے کی جانب یہ پہلا بڑا قدم ہے۔ واٹس ایپ پلس کا بیٹا ورژن گزشتہ ماہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی پیش کیا گیا تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: 2 سالہ اذان کے اغوا کا ڈراپ سین، ملزمان والد کے قریبی نکلے

کراچی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 2 سالہ آذان کے اغوا کیس کا معمہ حل

Read More

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

پاکستان اور کینیڈا نے اہم معدنیات، قابل تجدید توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل کا سیکیورٹی ٹیسٹ کے دوران معروف پلیٹ فارم پر سائبر حملہ

معروف آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ’چیٹ جی پی ٹی‘ کی مالک کمپنی ’اوپن

Read More

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.