آن لائن قربانی کی طرف شہریوں کا بڑھتا رجحان، بکنگ کا طریقہ کار کیا ہے؟

پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ آن لائن شاپنگ کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور اب یہ سہولت صرف عام اشیاء تک محدود نہیں رہی بلکہ قربانی کے جانوروں کی خریداری اور قصائی کی آن لائن بکنگ تک بھی پہنچ چکی ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر جہاں روایتی منڈیوں میں رش، شور شرابہ اور وقت کے ضیاع جیسے مسائل درپیش ہوتے ہیں وہیں شہریوں کی بڑی تعداد اب آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے قربانی کے جانور خریدنے کو ترجیح دے رہی ہے۔ اس سہولت نے خاص طور پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آسانی پیدا کر دی ہے جو سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے قابلِ اعتماد اور سہل طریقہ چاہتے ہیں۔

مختلف آن لائن سروسز پر گائے، بیل، بکرے، دنبے اور اونٹ کی تصاویر کے ساتھ ان کا وزن، عمر اور قیمت درج ہوتی ہے جس کی بنیاد پر صارفین باآسانی انتخاب کر سکتے ہیں۔ بعض پلیٹ فارمز اجتماعی قربانی میں حصے کی بکنگ کی سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں جس سے صارفین کم لاگت میں قربانی کی ادائیگی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ قصائیوں کی آن لائن بکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی سہولت کے مطابق وقت اور سروس منتخب کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہر سال اس شعبے میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اس سال بھی آن لائن قربانی کے پلیٹ فارمز پر طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن

Read More

فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے، مذاکرات کروانے میں تاریخی کردار ادا کیا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آگ کے

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا کینیڈا سمیت کئی ممالک کے صارفین کیلئے بڑا سرپرائز؟

ایپل واں برس امریکا اور کینیڈا میں اپنی میپنگ سروس ایپل میپس پر اشتہارات متعارف

Read More

پی ٹی اے نے جعلی کالز و ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.